دعوتِ اسلامی احسن انداز سے اصلاحِ معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرنے ، لوگوں کو آسان انداز میں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق علمِ دین عام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے۔

دعوتِ اسلامی کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈیجیٹل طریقے سے دنیا بھر کے لوگوں میں علمِ دین کا فیضان پھیلانے اور دینِ متین کے احکام عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے جس کے کثیر نمایاں کاموں میں سے ایک کام Prayer time application ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کی آسانی اور اُن کی رہنمائی کے لئے Prayer time application لاؤنچ کی ہوئی ہے جس میں مختلف زبردست فیچرز کے ذریعے آپ نمازوں کے اوقات، اسلامی کلینڈر، جماعت کے ٹائم موبائل آٹومیٹک سائلنٹ موڈ پر چلے جانا، کیمرے اور کمپاس کے ذریعے قبلہ ڈائریکشن سمیت قضا نمازوں کا باآسانی حساب لگاکر انہیں ادا کر سکتے ہیں۔

تو آج ہی یہ ایپلی کیشن پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور ان شاندار فیچرز سے فائدہ اٹھایئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

Download now

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.namaz&hl=en&pli=1


دعوتِ اسلامی جہاں ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں ڈیجیٹل طریقے سے بھی لوگوں تک علمِ دین کا فیضان پہنچا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جدید پیشکش فیضانِ حدیث ایپلیکیشن جو مزید اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔اس موبائل ایپلیکیشن میں 2 کتابوں کا اضافہ کردیا گیا ہے 01)فیضانِ ریاض الصالحین 02)اربعینِ نووی۔

اس کے علاوہ اس ایپلیکیشن میں میڈیا سیکشن کا آپشن بھی موجود ہے جس میں حدیث سے تعلق رکھنے والے پروگرامز مثلاً درسِ بخاری، حدیثِ قدسی، درسِ مسلم، درسِ صحاحِ ستہ، انوارِ حدیث، درسِ شمائلِ ترمذی اور قصص الحدیث شامل کئے گئے ہیں۔

اس ایپلیکیشن سے فائدہ حاصل کرنے اور علمِ دین حاصل کرنے کے لئے ابھی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کا وزٹ کریں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینِ اسلام کے اراکین میں سے ایک رکن حج کرنا بھی ہے ۔  ہر مسلمان مرد و عورت کی دلی خواہش ہوتی ہےکہ اپنے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ اپنی آنکھوں سے مکہ مکرمہ میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرے۔

ہر سال لاکھوں مسلمان (جو صاحبِ استطاعت ہوں) حج یا عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکہ مکرمہ سفر کرتے ہیں اور اللہ عزوجل کے نیک بندوں کی اطاعت گزاری کو اراکینِ حج و عمرہ کی صورت میں ملاحظہ کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (انفارمیشن ٹیکنالوجی) نے حج و عمرہ کرنے والے افراد کے لئے ”حج و عمرہ ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے حج و عمرہ کرنے والے باآسانی حج و عمرہ اور طوافِ کعبہ کو ادا کرسکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن میں آپ جان سکیں گے:٭حج و عمرہ کا مکمل طریقہ٭مسنون دعائیں٭نماز کے اوقات٭3D ویڈیوز ٭Location/مقامات٭چیک لسٹ۔

اس کے علاوہ یہ ایپلیکیشن آپ کو ہر قدم پر صحیح طریقے سے رہنمائی کرتی ہے اور آپ کو حج و عمرہ کے اراکین ادا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ابھی اس ایپلیکیشن کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.hasshub.hajjoumrah&hl=ur&gl=US

آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ظاہری وفات کے بعد قیامت تک کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے قرآن پاک کے بعد سب سے معتبر حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین ہیں جنہیں حدیث نبوی اور سنت بھی کہا جاتا ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک App بنام فیضانِ حدیث کو بہترین فیچرز کی سہولت کے ساتھ دوبارہ Update کر کے لانچ کیا ہے۔

User اس فیچرزمیں درج ذیل چیزیں ملاحظہ کرسکیں گے:

٭ہزاروں احادیث ، ترجمہ اور تشریح کے ساتھ ٭اہم چیزیں Note کرنے کی سہولت ٭روزانہ کی حدیث ٭حدیث، ترجمہ اور شرح میں سرچنگ کا آپشن ٭Resume کی سہولت

App ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download Now


مدنی قاعدہ موبائل ایپلی کیشن جس میں شامل ہیں!

22اسباق

لفظ با لفظ آڈیو

تمام اسباق کی وڈیو ز

اردو اور انگلش  زبان

سوال و جواب

آن لائن قاری  صاحبان

تو آج ہی پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کریں:

Download Now


عرسِ غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ویب سائٹ سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کا حسین تذکرہ کو اپڈیٹ کردی گئی ہے۔

عاشقان رسول اس ویب سائٹ میں ملاحظہ کرسکیں گے:

سیدنا سرکار غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کا ٭ شجرہ نسب ٭بچپن کے حالات ٭مقام و مرتبہ ٭بے شمار کرامات ٭ملفوظات عالیہ ٭اوراد و ظائف ٭آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت سے متعلق مختلف کتابیں ٭میڈیا لائبریں میں بیانات اور منقبیں ٭اس کے علاوہ اور بہت کچھ۔۔۔

تو آج ہی سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے:

https://abdulqadirjilani.net/


نماز کے اوقات اور قبلہ  کے درست سمت کی طرف رہنمائی کرتی ہوئی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی پیش کردہ پرے ٹائم موبائل ایپلی کیشن اب ایک نئے فیچر کے اضافہ کےساتھ استعمال کیجئے۔

علم سے روشن ہر دن،کتاب الہی سے روشن آیت، حضور ﷺکی باتیں اور شریعت سے آگاہی، اب روزانہ پائیں آیت، حدیث اور فتوی آج ہی ڈاؤن لوڈ کیجئے۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)

Play Store

App Store


عرسِ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ کے پر مسرت موقع پر صرا ط الجنان موبائل ایپلی کیشن میں آپ ملاحظہ کرسکیں گے۔

• سندھی ترجمۂ کنزالعرفان۔

• دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ پین قرآن میں دیئے گئے 12 قاری حضرات کی مختلف آوازوں میں تلاوتِ قراٰنِ کریم سننے کا آپشن۔

ابھی گوگل پلے سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کیجئے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.AlQuran.Translation&hl=en&gl=US


لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ : ترجمۂ کنزالایمان: بیشک تمہیں رسولُ الله کی پیروی بہتر ہے۔

قرآن کی صدائے دلنواز سے اتباع واطاعت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے مطالعہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے کیونکہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر عمل پیرا ہوئے بغیر زندگی سنور نہیں سکتی ۔زندگی کے نکھار اور خوبصورتی میں حسن اسی وقت آتا ہے جب رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقوش پا کو خضرراہ بنایا جائے۔حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت ، آپ کی حیات مبارکہ ، آپ کی زندگی کے ابتدائی ایام، آپ علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی بود و باش، ایام جوانی، دور نبوت ورسالت ، مکی زندگی کے شب وروز، نبوت کی ذمہ داریاں ، تبلیغی فرائض ، رؤوسائے قریش کےظلم وستم کے سامنے صبر واستقامت کی لازوال مثالیں ، ہجرت مدینہ، نئی ریاست کا قیام، اسلوب ریاست وحکومت، غزوات، فتوحات ، نئی آبادکاریاں ،سفارتی تعلقات، افواج کا قیام وبقا،میدان جنگ کی صف بندیاں، پھر عائلی زندگی، خانگی زندگی ، معاشرتی رہن سہن المختصر رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زندگی کے ہر پہلو کےمطالعہ کےلئے مستند علمی مواد کا موجود ہونا بھی ضروری ہے۔اس سلسلے میں بہت سے سیرت نگار علما نے قلم اٹھایا اور سیرت رسول عربی پر بیشمار کتابیں لکھیں اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتارہے گا ۔بقول شاعر:

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا

جوں جوں انفارمیشن ٹیکنولوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے علمی میدان میں اپنے پنجے گاڑے تب سے ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کی افادیت ومقبولیت بڑھنے لگی جس کی وجہ سے اس جدت نے بہت سارے علمی کام کو اپنی بساط میں لپیٹ لیا ۔ دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی نے اس رونماہونے والی تبدیلی سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دعوت اسلامی کے علمی اور تنظیمی کام کو ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پوری دنیا میں عام کرنے کےلئے بہت سارے پروجیکٹس پر کام شروع کیا ۔ جس میں سے ایک پروجیکٹ حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مستند علمی کام کی Digitalization کے ذریعے تشہیر کرنا تھا ۔چنانچہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت ، آپ کے خاندان اعلی کا شجرہ شریف، عرب کی معاشرتی وتمدنی زندگی میں برپاہونے والا مدنی انقلاب اور دور نبوت ورسالت میں وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات پر مشتمل ایک ویب سائٹ Develop کی۔اس Web Site کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہےکہ اس میں سیرت رسول عربی کے تمام ادوار کو ترتیب وار ذکر کیاگیا ہے ۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے معجزات اور فضائل پر علمی ذخیرہ کتب اور ویڈیو آڈیو بیانات وغیرہ بھی میسر ہیں۔

About Holy Prophet Muhammad صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

سیرت رسول محتشم کی ضیاء بار کرنوں سے منور ایک جامع ویب سائٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی طرف سے عاشقان رسول کےلئے وہ علمی تحفہ ہے جس میں حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مختلف علمی موضوعات جگمگارہے ہیں۔اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے ، اپنےمشورے سے آگاہ کیجئے اور پسند یدگی کا اظہار دوسروں کے ساتھ شیئر کرکے کیجئے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی


6 ستمبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضاعطاری نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیک اعمال کے رسالے کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیک اعمال رسالے کے ذریعے جائزہ لینے سے کم وقت میں زیادہ نیکیاں کما سکتے ہیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے دعا کروائی جبکہ سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکن ِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


علم حدیث کی اشاعت وترویج کا سنہری سلسلہ محدثین کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں پوری دنیا تک پھیلا اور ہر گزرتے زمانے کے ساتھ علما حدیث رسول کی اشاعتی خدمت کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتے رہے۔یہی وجہ ہے آج متلاشیان حدیث کو احادیث کے بارے میں جتنی بھی معلومات ہیں وہ سب محدثین کی مرہون منت ہے کہ جن کی لازوال مساعی جمیلہ سے احادیث کی گرانقدر کتابوں کی اشاعت کے سلسلے جاری وساری ہیں اور اس سلسلے کی ایک کڑی مکتبۃ المدینہ دعو ت اسلامی کی احادیث پر مشتمل مطبوعہ کتابیں بھی ہیں۔

بانیِ دعوت اسلامی، امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سنت رسول کی تبلیغ کا بیڑا اٹھایا اور اپنے نعرہ ”مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ سے پوری دنیا میں سنت رسول کا پرچار کیا۔امت کو سنت رسول کے سانچے میں ڈھالنے، حضور علیہ الصلاۃ و السلام کی محبت سے سرشار، گم کردہ راہ کو راہ حق پر گامزن اور سیرتِ رسول محتشم کی اداؤ ں سے امت کو آگاہ کرنے کے لئے مقبول زمانہ کتاب ’’فیضان سنت‘‘ متعارف کروائی اور یہ سلسلہ بڑھتا چلاگیا۔آج بے شمار تحقیق شدہ کتابیں دعو ت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے چھپ (Publishکر افادۂ عام کے لئے جگمگارہی ہیں۔

اسی طرح مکتبۃ المدینہ کے شانہ بشانہ دعوتِ اسلامی کی دینی، علمی، روحانی، اصلاحی اور تنظیمی خدمات وثمرات کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (I T Department) ڈیجیٹلائزیشن (Digitalization ) کے ذریعے پوری دنیا کے مسلمانوں تک عام کررہاہے۔لاکھوں عاشقان رسول آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ موبائل ایپلی کیشنز (Mobile Applications) سے مستفید ہورہے ہیں۔چنانچہ قراٰن و تفسیر ِقراٰن، علم فقہ اور بے شمار علمی ایپلی کیشنز کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ایک اور سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے علما،خطبا، طلبا Islamic Scholar , Researchers, اور خاص طور پر علمِ حدیث سے شغف رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے ’’ فیضان حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ متعارف کررہا ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ یہ ایپلی کیشن ’’فیضان علم حدیث‘‘ کی ڈیجیٹلائزیشن ( Digitalizationاشاعتی خدمت ہے۔یہ ایپلی کیشن مجموعہ کُتُب احادیث کا وہ خوبصورت گلدستہ ہے جس میں محدثین کے علمی شہ پارے (بخاری ومسلم ، ترمذی وابو داؤد، ابن ماجہ و سنن نسائی اورمشکٰوۃ المصابیح وغیرہ) عنقریب مہکتے نظر آئیں گے۔

’’فیضان حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ کا آغاز کُتُب احادیث کی جامع کتاب مشکٰوۃ المصابیح اور اس کی شرح مرأۃ المناجیح سے کیا جارہا ہے۔مشکٰوۃ شریف جو فن حدیث میں ’’عالم کورس‘‘ یعنی درس نظامی کی وہ جامع کتاب ہے جس میں کثیر احادیث کا ذخیرہ موجود ہے۔عرب و عجم میں موجود بیشتر دینی ادارے میں مشکٰوۃ شریف کا درس دیا جاتا ہے۔اسی اہمیت کے پیش نظر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ہر عاشقانِ رسول خواہ وہ طلبہ ہو یاعلما، عام ہو یا خاص تمام شائقینِ حدیث کےلئے یکساں مفید کتاب مشکٰوۃ شریف کو اس کی شرح مرأۃ المناجیح کے ساتھ پیش کرکے امت ِمسلمہ کو ”فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن“ کا تحفہ پیش کررہاہے۔

مفسِّرِ شہیر، حکیم الا ُمت، مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے رشحات قلم سے لکھی ہوئی حدیث کی شرح مرأۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح کی آٹھ جلدوں کے پھولوں سےآراستہ اور علمی جواہر سے مزین و منور اس اپیلی کیشن میں احادیث کی ترتیب کو اسلوب کتاب کے مطابق رکھا گیا۔ اس ایپلی کیشن میں حدیث کی ترتیب کتاب وائز اور ابواب وائز ہو گی۔یوں ایپلی کیشن میں موجود کسی بھی حدیث کی کتاب میں سرچنگ کرنا ناصرف آسان ہوگا بلکہ موضوع کی تلاش بھی ممکن ہوگی۔

فیضانِ حدیث موبائل ایپ کی دیدہ زیب خصوصیات :

•فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن کے خوبصورت سر ورق پر مرأۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح کی آٹھ ضخیم جلدیں،

•ہر جلد پر کلک کرنے سے موضوعات کی فہرست،

•ہر موضوع کے تحت ذکر کردہ ابواب کی تفصیل ،

باب الحدیث پر کلک کرنے سے باب میں موجود تمام احادیث ترتیب وار ترجمہ کے ساتھ عیاں ،

•حدیث کے ترجمہ پر کلک کرنے سے عربی متنِ حدیث ، ترجمۂ حدیث اور شرح ِحدیث ایک ساتھ اسکرین پر ذوق مطالعہ کےلئے،

•عربی متن اعراب اور بغیر اعراب کے ساتھ پڑھنے کی سہولت،

•حدیث ، ترجمہ یا شرح میں الفاظ سرچنگ کےلئے مختلف انداز،

•حدیث نمبر، لفظ بلفظ، مختلف الفاظ اور مکمل جملہ سرچ کرنے کا جدید طریقہ،

•سرچ کردہ الفاظ کی فہرست،

•اور شیئرنگ کی سہولت

’’فیضان علم حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی تفسیر ِقراٰن کے بعد دوسری بڑی علمی خدمت ہے۔یہ ایپلی کیشن جدید سرچنگ ، خوبصورت لے آؤٹ ، کُتُبِ حدیث کی ترتیب اوراردو یونی کوڈ فاؤنٹ (ٹیکسٹ رائٹنگ اسٹائل) کے علاوہ بہت ساری خوبیوں کے ساتھ مزین۔یہ ایپلی کیشن نہ صرف اہلِ علم حضرات کے لئے کار آمد ہوگی بلکہ عام مطالعہ ٔحدیث کے شائقین بھی اس ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔

حضور تاجدارِ ختم نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے یاد کر لیا یہاں تک کہ اسے ( دوسروں تک) پہنچا دیا۔( ابو داود ، کتاب العلم ، باب فضل نشر العلم ، ۳ / ۴۵۰ ، حدیث : ۳۶۶۰ )

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی آپ کی خدمت میں یہ اپیلی کیشن آپ کے علمی استفادہ کےلئے پیش کررہاہے۔آپ تمام عاشقانِ رسول حدیث پر عمل کرتے ہوئے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی باتیں خود پڑھیں، یاد کریں اور دوسروں تک شیئر کریں۔

For downloading

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.islam.sunnah.hadees


علمِ دین کی اشاعت و تبلیغ کے سلسلے میں بےشمارتحریکیں منصۂ شہود پر ظاہر ہوئیں اور ہر تحریک نےاپنے زمانے کے اعتبارسے دین کی خدمت کی، اپنے دائرہ کار میں رہ کر تبلیغ کی فرائض سرانجام دیئے، کبھی شخصی صورت میں دینی تحریک کا ظہور ہوا تو کبھی اجتماعی طور اورکبھی علمی تحریک نے غلبہ حاصل کیا تو کبھی منہج تصوف کے گدڑی پوش صوفیا نے تبلیغِ قراٰن وسنت میں عروج حاصل کیا الغرض جس نے بھی اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی اللہ عزوجل نے ان کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازا۔

مگر مرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ ہر تحریک اپنے دائرہ کار میں محدود ہوتی ہے چہ جائیکہ ان کے اثرات ہمیں مختلف صورتوں میں نظر آتے رہے لیکن حقیقی طور پر گزشتہ تمام تحریکوں کاڈھانچہ تاریخ کی نظرہوگیا، اس کی وجہ بادی الرائی میں ان کا دائرہ کار تھا۔

اس تناظر کے پیش نظر اگر ہم موجودہ صدی میں 40 سال پہلے مطلع عَالَم پر تبلیغِ قراٰن وسنت کا عَلَم بلند کرنے والی تحریک دعوت اسلامی کے خدوخال کا جائزہ لیں تو اس تحریک نے گزشتہ تمام تحریکوں کے دائرہ کار کی طرح اپنے وجود کو محدود نہیں رکھا بلکہ اس نے ایسا Slogan”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘بلند کیا کہ جس نے اس تحریک کو دیگر تمام تحریکو ں سے ممتاز کردیا۔

میدانِ تبلیغ کے علاوہ 80 سے زائد شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا، لڑکپن سے لیکر ادھیڑ عمر تک کے لوگوں میں خدمت دین کے شعبوں کو متعارف کروایا، فرد کی اصلاح سے لیکر معاشرے کے رفاہی امور سرانجام دینے تک افراد کار مہیا کئے، ایک طرف علم وعلماء کی سرپرستی ہے تو دوسری طرف قدیم وجدیم علوم کے خوبصورت سنگم کے ساتھ عالی شان جامعۃ المدینہ میں درس وتدریس کا سلسلہ، دنیا کے 40 سے زائد زبانوں میں اسلاف کی علمی میراث کو عام وخاص لوگوں تک پہنچانے کا کام ہے تو دوسری طرف اکناف عالم میں اسلامی تربیت گاہوں کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے، دنیا کے بدلتے رجحانات کے ساتھ تبلیغِ قراٰن وسنت کےلئے نئے نئے تبلیغ کے مناہیج کو اپنایا جارہا ہے جس کی ایک مثال خالص اسلامی تعلیمات کا حا مل مدنی چینل اور دوسری طرف وقت کے دھارے پر رواں Information Technology Department ہے جس نے بہت تھوڑے عرصے میں اس عظیم تحریک کے پیغام کو Digitalize کرکے عام لوگوں تک پہنچایا۔ہزاروں نہیں لاکھوں مسلمان دعوت اسلامی کےقائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی کی Products سے روحانی، علمی، تبلیغی، تربیتی اور تنظیمی پیاس بجھارہے ہیں۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی تبلیغ ِقراٰن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مرکز میں قائم اُن 80 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ہے جو بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کی زیرِ سرپرستی خدمتِ دین میں اپنے حصہ کا کام کررہا ہے۔

شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جو Slogan بلند کیاتھا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے اپنے مرشد کے فیض سے مستفید ہوکرتادم تحریر کم و بیش 35 سے زائد اسلامک موبائل ایپلی کیشنز، تعلیم وتعلّم پر مشتمل ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشنز، میموری کارڈ، ڈیکس ٹاپ سروسز، سافٹ ویئر سروسز اور دیگر شعبہ جات کو آئی ٹی سروسز جیسی خدمات پیش کیں۔

انفارمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) کی دنیا میں دعوتِ اسلامی کے تبلیغی و علمی اور روحانی وتنظیمی کاموں کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اس ڈیپارٹمنٹ نے وقت کی ضرورت کو مد ِنظر رکھتے ہوئے بہت سارے کا م کئے ہیں نیز جب سے ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشنزکی جگہCloud Application اور موبائل ایپلی کیشنز Mobile Applications نے لی ہے اس ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اوربڑھ چلی گئی ہے، اگرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کو ایک ایک کرکے صفحۂ قرطاس کی زینت بنایا جائے تو یقینا ًایک طویل وقت درکارہے۔

مگر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے تمام صارفین (Users) کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کیا ہے جہاں تمام موبائل اپیلی کیشنز، سوشل میڈیا سروسز، سوشل اکاؤنٹ اور ویب سروسز کو بخوبی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔اس پروڈکٹ(product) کو Dawateislami Digital Services کے نام سے موسوم کیا گیاہے۔اس Application کی خوبصورتی یہ ہےکہ اس میں وہ تمام ایپلی کیشنز، ویب سروسز، سوشل میڈیا اکاؤنٹ جو علیحدہ علیحدہ موبائل کی زینت بنتے تھے موجود ہیں گویا یہ ایپلی کیشن تمام آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پروڈکٹس کی مالا ہے جس کے ارگرد تمام اپیلی کیشنز ویب سروسز، سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے موتی لٹک رہے ہیں، وہ گلدستہ ہے جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تمام پھول سجادیئے گئے ہیِں۔

یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس پر تمام موبائل ایپلی کیشنز، آفیشل ویب سائٹ، فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے چینل اپنی آب وتاب کے ساتھ چمک رہے ہیں۔ Dawateislami Digital Servicesآپ کےلئے ایک تحفہ ہے ضرور اس سے مستفید ہوں۔الحمد للہ ! Information Technology Department اپنے شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی علمی میراث وتنظیمی کام کو موجودہ دور کے ٹیکنیکل تقاضو ں کو پیشِ نظر رکھ کرمزید بہتری کے ساتھ کام کرنے کا عزم لئے ہوئے ہے۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)