علمِ دین کی اشاعت و تبلیغ کے سلسلے میں
بےشمارتحریکیں منصۂ شہود پر ظاہر ہوئیں
اور ہر تحریک نےاپنے زمانے کے اعتبارسے
دین کی خدمت کی، اپنے دائرہ کار میں رہ کر تبلیغ کی فرائض سرانجام دیئے، کبھی شخصی صورت میں دینی تحریک کا ظہور ہوا تو کبھی
اجتماعی طور اورکبھی علمی تحریک نے غلبہ
حاصل کیا تو کبھی منہج تصوف کے گدڑی پوش صوفیا نے تبلیغِ قراٰن وسنت میں عروج حاصل کیا الغرض جس نے بھی اخلاص کے
ساتھ دین کی خدمت کی اللہ عزوجل نے ان کی
کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازا۔
مگر
مرورِ زمانہ کے ساتھ ساتھ ہر تحریک اپنے دائرہ کار میں محدود ہوتی ہے چہ جائیکہ ان کے اثرات ہمیں مختلف صورتوں میں نظر آتے رہے لیکن حقیقی طور پر گزشتہ
تمام تحریکوں کاڈھانچہ تاریخ کی نظرہوگیا، اس کی وجہ بادی الرائی میں ان کا دائرہ کار تھا۔
اس تناظر کے پیش نظر اگر ہم موجودہ صدی میں 40 سال پہلے مطلع عَالَم پر تبلیغِ قراٰن وسنت
کا عَلَم بلند کرنے والی تحریک دعوت
اسلامی کے خدوخال کا جائزہ لیں تو اس تحریک نے گزشتہ تمام تحریکوں کے دائرہ کار کی طرح اپنے وجود کو محدود نہیں رکھا بلکہ اس نے ایسا Slogan”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘بلند کیا کہ جس نے اس تحریک کو دیگر تمام
تحریکو ں سے ممتاز کردیا۔
میدانِ تبلیغ کے علاوہ 80 سے زائد شعبہ جات کا
قیام عمل میں لایا، لڑکپن سے لیکر ادھیڑ عمر تک کے لوگوں میں خدمت دین کے شعبوں کو متعارف کروایا، فرد کی
اصلاح سے لیکر معاشرے کے رفاہی امور سرانجام دینے تک افراد کار مہیا کئے، ایک طرف
علم وعلماء کی سرپرستی ہے تو دوسری طرف قدیم وجدیم علوم کے خوبصورت سنگم کے ساتھ عالی شان جامعۃ المدینہ میں درس وتدریس کا سلسلہ، دنیا کے 40 سے زائد
زبانوں میں اسلاف کی علمی میراث کو عام وخاص لوگوں تک پہنچانے کا کام ہے تو دوسری طرف اکناف عالم میں
اسلامی تربیت گاہوں کا سنگ بنیاد رکھا
جارہا ہے، دنیا کے بدلتے رجحانات کے ساتھ تبلیغِ قراٰن وسنت کےلئے نئے نئے تبلیغ کے
مناہیج کو اپنایا جارہا ہے جس کی ایک
مثال خالص اسلامی تعلیمات کا حا مل مدنی
چینل اور دوسری طرف وقت کے دھارے پر رواں Information Technology Department ہے
جس نے بہت تھوڑے عرصے میں اس عظیم تحریک کے پیغام کو Digitalize کرکے عام لوگوں تک پہنچایا۔ہزاروں نہیں لاکھوں
مسلمان دعوت اسلامی کےقائم کردہ
ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی کی
Products سے روحانی، علمی،
تبلیغی، تربیتی اور تنظیمی پیاس بجھارہے
ہیں۔
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی تبلیغ ِقراٰن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مرکز میں قائم اُن 80 سے زائد شعبہ جات میں سے
ایک شعبہ ہے جو بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کی زیرِ
سرپرستی خدمتِ دین میں اپنے حصہ کا کام کررہا ہے۔
شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جو Slogan بلند کیاتھا آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے اپنے
مرشد کے فیض سے مستفید ہوکرتادم تحریر کم و بیش 35 سے زائد اسلامک موبائل ایپلی کیشنز، تعلیم وتعلّم پر مشتمل ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشنز، میموری کارڈ، ڈیکس ٹاپ
سروسز، سافٹ ویئر سروسز اور دیگر شعبہ
جات کو آئی ٹی سروسز جیسی خدمات پیش کیں۔
انفارمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) کی دنیا میں دعوتِ اسلامی کے تبلیغی و علمی اور
روحانی وتنظیمی کاموں کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اس ڈیپارٹمنٹ نے وقت کی ضرورت کو مد ِنظر رکھتے
ہوئے بہت سارے کا م کئے ہیں نیز جب سے ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشنزکی جگہCloud
Application اور موبائل ایپلی
کیشنز Mobile Applications نے لی ہے اس ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت اوربڑھ چلی گئی ہے، اگرآئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کاموں کو ایک ایک کرکے صفحۂ قرطاس کی زینت
بنایا جائے تو یقینا ًایک طویل وقت درکارہے۔
مگر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے تمام صارفین (Users) کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کیا ہے جہاں تمام موبائل اپیلی کیشنز، سوشل میڈیا سروسز، سوشل اکاؤنٹ اور ویب
سروسز کو بخوبی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔اس
پروڈکٹ(product) کو Dawateislami Digital Services کے نام سے موسوم کیا گیاہے۔اس Application کی خوبصورتی یہ ہےکہ اس میں وہ تمام ایپلی کیشنز، ویب
سروسز، سوشل میڈیا اکاؤنٹ جو علیحدہ
علیحدہ موبائل کی زینت بنتے تھے موجود ہیں گویا یہ ایپلی کیشن تمام آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پروڈکٹس کی مالا ہے جس کے ارگرد تمام اپیلی کیشنز ویب سروسز، سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے موتی لٹک رہے ہیں، وہ گلدستہ ہے جس میں
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تمام پھول سجادیئے گئے ہیِں۔
یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس پر تمام موبائل ایپلی کیشنز، آفیشل ویب سائٹ، فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے چینل اپنی آب وتاب کے ساتھ چمک رہے ہیں۔ Dawateislami Digital Servicesآپ کےلئے ایک تحفہ ہے ضرور اس سے مستفید ہوں۔الحمد للہ ! Information Technology Department اپنے شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی علمی میراث
وتنظیمی کام کو موجودہ دور کے ٹیکنیکل تقاضو ں کو پیشِ نظر رکھ کرمزید بہتری کے
ساتھ کام کرنے کا عزم لئے ہوئے ہے۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی)