21 رجب المرجب, 1446 ہجری
6 ستمبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکزفیضان
مدینہ کراچی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے
والے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضاعطاری
نے ”اپنی اصلاح کیسے کی جائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں نیک اعمال کے رسالے
کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیک اعمال رسالے کے ذریعے جائزہ لینے سے کم وقت میں زیادہ نیکیاں کما سکتے ہیں۔
بعدازاں
رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے دعا کروائی جبکہ سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے
رکن ِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)