علم حدیث کی اشاعت وترویج کا سنہری سلسلہ محدثین کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں پوری دنیا تک پھیلا اور ہر گزرتے زمانے کے ساتھ علما حدیث رسول کی اشاعتی خدمت کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتے رہے۔یہی وجہ ہے آج متلاشیان حدیث کو احادیث کے بارے میں جتنی بھی معلومات ہیں وہ سب محدثین کی مرہون منت ہے کہ جن کی لازوال مساعی جمیلہ سے احادیث کی گرانقدر کتابوں کی اشاعت کے سلسلے جاری وساری ہیں اور اس سلسلے کی ایک کڑی مکتبۃ المدینہ دعو ت اسلامی کی احادیث پر مشتمل مطبوعہ کتابیں بھی ہیں۔

بانیِ دعوت اسلامی، امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سنت رسول کی تبلیغ کا بیڑا اٹھایا اور اپنے نعرہ ”مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ سے پوری دنیا میں سنت رسول کا پرچار کیا۔امت کو سنت رسول کے سانچے میں ڈھالنے، حضور علیہ الصلاۃ و السلام کی محبت سے سرشار، گم کردہ راہ کو راہ حق پر گامزن اور سیرتِ رسول محتشم کی اداؤ ں سے امت کو آگاہ کرنے کے لئے مقبول زمانہ کتاب ’’فیضان سنت‘‘ متعارف کروائی اور یہ سلسلہ بڑھتا چلاگیا۔آج بے شمار تحقیق شدہ کتابیں دعو ت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے چھپ (Publishکر افادۂ عام کے لئے جگمگارہی ہیں۔

اسی طرح مکتبۃ المدینہ کے شانہ بشانہ دعوتِ اسلامی کی دینی، علمی، روحانی، اصلاحی اور تنظیمی خدمات وثمرات کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (I T Department) ڈیجیٹلائزیشن (Digitalization ) کے ذریعے پوری دنیا کے مسلمانوں تک عام کررہاہے۔لاکھوں عاشقان رسول آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ موبائل ایپلی کیشنز (Mobile Applications) سے مستفید ہورہے ہیں۔چنانچہ قراٰن و تفسیر ِقراٰن، علم فقہ اور بے شمار علمی ایپلی کیشنز کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ایک اور سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے علما،خطبا، طلبا Islamic Scholar , Researchers, اور خاص طور پر علمِ حدیث سے شغف رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے ’’ فیضان حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ متعارف کررہا ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ یہ ایپلی کیشن ’’فیضان علم حدیث‘‘ کی ڈیجیٹلائزیشن ( Digitalizationاشاعتی خدمت ہے۔یہ ایپلی کیشن مجموعہ کُتُب احادیث کا وہ خوبصورت گلدستہ ہے جس میں محدثین کے علمی شہ پارے (بخاری ومسلم ، ترمذی وابو داؤد، ابن ماجہ و سنن نسائی اورمشکٰوۃ المصابیح وغیرہ) عنقریب مہکتے نظر آئیں گے۔

’’فیضان حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ کا آغاز کُتُب احادیث کی جامع کتاب مشکٰوۃ المصابیح اور اس کی شرح مرأۃ المناجیح سے کیا جارہا ہے۔مشکٰوۃ شریف جو فن حدیث میں ’’عالم کورس‘‘ یعنی درس نظامی کی وہ جامع کتاب ہے جس میں کثیر احادیث کا ذخیرہ موجود ہے۔عرب و عجم میں موجود بیشتر دینی ادارے میں مشکٰوۃ شریف کا درس دیا جاتا ہے۔اسی اہمیت کے پیش نظر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ہر عاشقانِ رسول خواہ وہ طلبہ ہو یاعلما، عام ہو یا خاص تمام شائقینِ حدیث کےلئے یکساں مفید کتاب مشکٰوۃ شریف کو اس کی شرح مرأۃ المناجیح کے ساتھ پیش کرکے امت ِمسلمہ کو ”فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن“ کا تحفہ پیش کررہاہے۔

مفسِّرِ شہیر، حکیم الا ُمت، مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے رشحات قلم سے لکھی ہوئی حدیث کی شرح مرأۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح کی آٹھ جلدوں کے پھولوں سےآراستہ اور علمی جواہر سے مزین و منور اس اپیلی کیشن میں احادیث کی ترتیب کو اسلوب کتاب کے مطابق رکھا گیا۔ اس ایپلی کیشن میں حدیث کی ترتیب کتاب وائز اور ابواب وائز ہو گی۔یوں ایپلی کیشن میں موجود کسی بھی حدیث کی کتاب میں سرچنگ کرنا ناصرف آسان ہوگا بلکہ موضوع کی تلاش بھی ممکن ہوگی۔

فیضانِ حدیث موبائل ایپ کی دیدہ زیب خصوصیات :

•فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن کے خوبصورت سر ورق پر مرأۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح کی آٹھ ضخیم جلدیں،

•ہر جلد پر کلک کرنے سے موضوعات کی فہرست،

•ہر موضوع کے تحت ذکر کردہ ابواب کی تفصیل ،

باب الحدیث پر کلک کرنے سے باب میں موجود تمام احادیث ترتیب وار ترجمہ کے ساتھ عیاں ،

•حدیث کے ترجمہ پر کلک کرنے سے عربی متنِ حدیث ، ترجمۂ حدیث اور شرح ِحدیث ایک ساتھ اسکرین پر ذوق مطالعہ کےلئے،

•عربی متن اعراب اور بغیر اعراب کے ساتھ پڑھنے کی سہولت،

•حدیث ، ترجمہ یا شرح میں الفاظ سرچنگ کےلئے مختلف انداز،

•حدیث نمبر، لفظ بلفظ، مختلف الفاظ اور مکمل جملہ سرچ کرنے کا جدید طریقہ،

•سرچ کردہ الفاظ کی فہرست،

•اور شیئرنگ کی سہولت

’’فیضان علم حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی تفسیر ِقراٰن کے بعد دوسری بڑی علمی خدمت ہے۔یہ ایپلی کیشن جدید سرچنگ ، خوبصورت لے آؤٹ ، کُتُبِ حدیث کی ترتیب اوراردو یونی کوڈ فاؤنٹ (ٹیکسٹ رائٹنگ اسٹائل) کے علاوہ بہت ساری خوبیوں کے ساتھ مزین۔یہ ایپلی کیشن نہ صرف اہلِ علم حضرات کے لئے کار آمد ہوگی بلکہ عام مطالعہ ٔحدیث کے شائقین بھی اس ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔

حضور تاجدارِ ختم نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے یاد کر لیا یہاں تک کہ اسے ( دوسروں تک) پہنچا دیا۔( ابو داود ، کتاب العلم ، باب فضل نشر العلم ، ۳ / ۴۵۰ ، حدیث : ۳۶۶۰ )

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی آپ کی خدمت میں یہ اپیلی کیشن آپ کے علمی استفادہ کےلئے پیش کررہاہے۔آپ تمام عاشقانِ رسول حدیث پر عمل کرتے ہوئے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی باتیں خود پڑھیں، یاد کریں اور دوسروں تک شیئر کریں۔

For downloading

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.islam.sunnah.hadees