خدمت دین کے ساتھ ساتھ
فلاح انسانیت میں مصروف دعوت اسلامی کی آفاقی تگ و دو کے نتیجے میں اب تک
دنیا کے بےشمار ممالک میں دین کا پیغام افرادی قوت ، مسجد و مدرسہ اور جامعۃ
المدینہ کی صورت میں نظر آرہاہے۔سنتوں کی بہاروں سے عالم شرق وغرب میں بسنے
والے ناصرف مسلمان بلکہ غیر مسلم میں
محظوظ ہورہے ہیں۔ہرنیا دن مطلع عالمی مدنی
مرکز پرعلم دین کی شمع فروزاں کرتا
ہواظاہر ہورہا ہے۔ مدح و ذم سے بےنیازہوکر ہرعطاری اپنے شیخ کے ارشادات کی خوشبو سے معاشرے کو معطر کررہا ہے ۔مرکزشوری کے
ماتحت دینی خدمت پر مامور ہر شعبہ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے،40 سال قبل مردقلندر
کی صدائے دلنواز سے بلند ہونے کڑھن’’ مجھے
اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کا احساس اب مختلف اداروں
کی صورت میں محسوس ہورہاہے۔ ۔اس کی ایک مثال شعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی ( I
T) ہے جس نے تھوڑے عرصہ میں
دعوت اسلامی کی علمی خدمات کو ڈیجٹلائز (Digitalize ) کرکے پوری دینا میں تہلکہ مچادیا۔30 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز فقط
تبلیغ قرآن وسنت کے سلسلہ میں Develop کی۔انہی Applications میں سے ایک Qurbani Collection App ہے ۔ اس ایپلی کیشن کے
ذریعے وہ مسلمان جو دیار غیر میں بستے ہیں
اور سنت ابراہیمی کی استطاعت رکھنے
کےباوجود ملکی قانون کی وجہ سے سنت
ابراہیمی خود ادا نہیں کرسکتے تو یہ ایپ
ان کو سنت ابراہیمی ادا کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگی۔اس ایپ کے ذریعے وہ اپنے
جانور کی قربانی کی بکنگ کروا کر سنت
ابراہیمی سنت طریقے سے ادا کرسکیں گے۔
Qurbani
Collection App کی خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس ایپ میں کیا کچھ پیش
کیا گیاہے ۔
Qurbani Related Media, Books and Fatawa : قربانی کرنا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر واجب ہے
اور واجب کی ادائیگی کےلئے مسائل کا
سیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے اور خاص کر قربانی کےمعاملے میں توقربانی کے جانور
کےبارے میں معلومات کا ہونا بہت ہی اہم ہوتاہے ۔اسیلئے اس ایپ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور احکام
قربانی سے متعلق کتابیں فتاوی اور قربانی کا عملی طریقہ سیکھانے کےلئے میڈیا آڈیو
و ویڈیو کی صورت میں بھی دی گئیں ہیں۔
Media and Books Download option: قربانی سے متعلق کتابیں اور میڈیا فائلز وقت
ضرورت کے پیش نظر ڈاؤن لوڈ کرنے کے آپشن کو بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیاہے۔
Fatawa Favorite option: دارالافتاء اہلسنت جو کے ہر موڑ پر امت
مسلمہ کی شریعی رہنمائی کرنے پو مامور ہے اس ایپلی کیشن میں دارالافتاء اہلسنت سے
شائع کردہ قربانی سے متعلق فتاوی پڑھنے کا بھی آپشن موجود ہے۔
Media, Books and Fatwa sharing option : اس ایپلی میں موجود علمی کام
کو دوسروں تک پھیلانے کا آپشن بھی موجود ہے تاکہ نیکی اور خیر کے معاملے میں یوئز
کو بھی ثواب مل سکے۔
ایام اضحیہ یعنی قربانی
کے دن قریب آرہے تو کیوں نا اس ایپلی کیشن کو خوب مسلمانوں میں پروموٹ کیا جائے
تاکہ زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول اس ایپ سے مستفید ہوسکیں اور ہم سب اس نیکی کے
کام کی اشاعت میں ثواب کے مستحق ہوجائیں۔
اسلامی عبادات
میں حج جانی ومالی عبادت
کا وہ حسین مرقع ہے جس میں قدم قدم پر عشق ومستی میں ڈوبے ہوئے فرزندان توحید لبیک
لبیک کی صدائے دلنواز سے جہاں اپنی بندگی
کا اظہار کررہے ہوتے ہیں تو وہیں دنیا کے
گوشے گوشے سے آئے ہوئے خوش نصیب احرام میں
ملبوس مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے ساتھ
ساتھ ملی اتحاد وتنظیم کی عملی تصویر کا منظر بھی پیش کرتے ہیں ۔جن کی قسمت میں حج
کی فرضیت کا ادائیگی کا سہرا سجتا ہے ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے پر نم آنکھیں تشکر کے سجدوں کے
ساتھ حمد باری تعالی بجا لاتی ہوئی دکھائی
دیتی ہیں، دل سوئے حرم جانے کے لئے مچلانا شروع کردیتا ہے ،منی وعرفات کے میدان
میں تکبیرو تہلیل اور دعاکےلئے قلبی کیفیت میں اضطراب پیدا ہوجاتا ہے،جسمانی حاضری
سے پہلے قلب کے تصورات طواف کعبہ کرتے
ہوئے نظر آتے ہیں،عاشقان رسول کی آنکھیں سبز گنبد کے نظارے دیکھنے کےلئے بے چین
ہوجاتی ہیں ،اور جو ں جوں وقت کی بساط سفرحرمین کےلئے قریب سے قریب ہونے لگتی ہے تو عازمین حج مناسک حج سیکھنے کےلئے بے چین ہوجاتے ہیں ہر طرف حج کے احکام سیکھنے اور سکھانے والوں کا مکتب
قائم ہوجاتا ہے۔مفتیانِ کرام احکام حج کے مسائل بیان کرنا شروع کردیتے ہیں ، علماء
سفر حج سے متعلق بیانات کرنے لگ جاتے ہیں،کوئی عازم حج ،حج کی احکام
جاننے کےلئے مختلف درسگاہوں کا رخ کرتاہے
تو کوئی سیکھنے کے بعد بھی احکام حج سے
متعلق الجھن کا شکار نظر آتاہے،یوں ملی
جلی کیفیت میں مبتلا عازمین حج تیاریٔ حج
میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ہر مسافر ِ حرم اپنے
طور پر حج کے تربیتی پروگرام ، محافل ،مجالس اور نشست سےکچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش ضرور کرتا ہے کیونکہ یہ سفر جہاں ایک طرف عبادت کی ادائیگی سے وابستہ ہے
تو دوسری طرف اسی مسافر حج کو عشق کے امتحانات سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔سفر حج کہنے
کو بہت آسان ہے لیکن اس سفر میں قدم قدم
پر احکامات شریعت کی لگام تھامنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ کہیں غفلت سے سفر حج کی
روح اور مغز ضائع نا ہوجائے ۔موسم حج میں
جہاں بہت سارے ادارے حجاج کی تربیت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں وہیں عاشقا ن رسول کی عظیم تحریک دعوت
اسلامی بھی اپنے مخصوص انداز میں حاجیوں کی تربیت کےلئے اپنی
خدمات پیش کرتی ہے۔معاونت حج فارم سے
لیکر اختتام سفر حج تک شانہ بشانہ عازم حج
کے ساتھ مصروف خدمت ہوتی ہے۔تربیت حجاج کی جس
احسن انداز میں علمی وعملی تربیت ہوتی ہے وہ کہیں اور نظر نہیں آتی ہے۔اس سلسلہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ انفارمیشن
ٹیکنالوجی ( I T Dept)نے عازم حج کی
مشکلات کو اور آسان کردیا ہے اور ایک ایسی
موبائل ایپلی کیشن Develop کی جس کی مثال نظر نہیں آتی ہے۔یہ Hajj and Umrah App معلمِ حج وعمرہ کا کردار ادا کرتی ہے ۔
اس ایپ کے فوائد:
عمرہ اور حج کرنے والے کو مسائل حج سے متعلق پریشان ہونے نہیں دیتی ہے۔ہر
ایک عبادت کو کس طرح ادا کرنا ہے ،کس انداز میں تلبیہ پڑھنا ہے ، کس طرح طواف
کعبہ کرنا ہے ، کیاکیا دعائیں پڑھنی اور مانگنی
ہیں ، کس طرح مِنٰی کے میدان میں حاضری پیش کرنی ہے ، عرفات کے میدان میں مناجاتِ باری تعالی کس اندا ز میں بجالانا ہے، مزدلفہ کی رات میں کیسے آہ وزاری کرنی ہے، جمع صلاۃ کہاں کہاں
ہوگی، رمی جمار کا کیا طریقہ ہوگا، عشق
حج میں تشکر کے طور پر کس طرح قربانی پیش کرنی ہے، طواف زیارت اور حج کی
سعی کا صحیح وقت کا انتخاب کب کرناہے ،پھر
سوئے منی آکرمنی کی برکتوں سے کب تلک مالا مال ہونا ہے اور کس کس وقت رمیِ جمار سے
فارغ ہونا ہے۔اس مختصر سے تصور حج کے منظر کے بعد دل کے طواف اور عشق کی تسکین کا سامان
کرنے کےلئے مدینہ کیسے جانا ہے اور وہاں
جامی و عطار کی طرح کیسے تڑپنا مچلانا اور آداب عشق بجا لانا ہے۔جی ہاں یہ سب اس Application کا
خاصہ ہے جو آپ کے سامنے پیش خدمت ہے ذرا ایک جھلک اس کی خصوصیات کو
پڑھئے ۔
اس ایپلی کیشن کی مین اسکرین(Main Screen) پر موجود 15 Features عازم حج وعمرہ کی سہولت کےلئے دیئے گئے ہیں ۔
Umrah
Guide: فقط عمرہ کی
ادائیگی سراانجام دینے والے مسافروں کی
خدمت میں عمرہ کے جملہ احکام ،یعنی سفر عمرہ سے لیکر عمرہ کی ادائیگی
اور سفر مدینہ کے بارے میں مکمل رہنمائی ۔ اس میں عمرہ کرنے والا موبائل کی
اسکرین پر عمرہ گائیڈ کی مدد سے ناصرف
عمرہ کے احکام کو ادا کرسکے گا بلکہ دوران
عمرہ ہر مقام کی دعا اور مناجات کے طریقہ
کی رہنمائی بھی ملے گی۔
Hajj
Guide: حج سے متعلق مکمل رہنمائی یعنی عازم حج کے سفر
میں حج کے احکام اور سفر حج سے متعلق ضروری ہدایات درج کی گئی ہیں۔
Explanation
of Hajj: حج کا طریقہ: گھر سے نکلنے سے لیکر اختتام
حج تک مکمل حج کی وضاحت ، کب کیا کرنا ہے ، کیسے کرناہے ، کیا پڑھنا ہے ، ترتیب
وار کیا کیا ارکان ہوں گے ،ان ارکان کو کیسے ادا کرنا ہے یہ سب عازم حج کی سہولت
کےلئے اس Feature میں موجود ہے ۔
Due
Accepted places: عمرہ اور حج کرنے والے مسافر اکثر اُن
مقامات سے نابلد ہوتے ہیں جہاں دعامانگنے والے کی دعاؤں کو شرف قبولیت سے نوازا
جاتاہے۔شعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی (I T)
نے اس ایپلی کیشن میں مکۃ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں موجود 29 ایسے مقامات کی
نشاندہی کی ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
Due: اس فیچر میں وہ تما م دعائیں
جو مختلف مقامات پر مانگی یا پڑھی جاتی ہیں ان سب کو یکجا کرکے Dueکے feature میں پیش کیاگیا ہے تاکہ زائرین حج وعمرہ اپنی اپنی سہولت کے
ساتھ وقتافوقتا پڑھ لیں۔
3D Videos:
اس feature میں مدنی چینل
پر پیش کئے جانے والے حج عمرہ سے متعلق پروگرامز اور حج وعمرہ سے متعلق احکامات کو3D ویڈیو کی صورت
میں بھی پیش کیا گیاہے۔
Sing
language Video: خصوصی اسلامی بھائیوں کا اس ایپلی کیشن میں
خاص خیال رکھا گیا ہے اور ان کےلئے حج و عمرہ کی ادائیگی میں آسانی کےلئے اشاروں کی زبان میں حج وعمرہ کا طریقہ
بیان کیاگیا ہے۔
Place
of Interest: وہ مقامات جہاں کی زیارت کرنا موجب ثواب
اور باعث برکت ہے ۔ عازمین حج وعمرہ اکثر
اس بارے میں پریشان نظر آتے ہیں کہ کس کس
مقام کی زیارت کی جائے تو ان کی سہولت کےلئے اس feature کو بھی پیش کیاگیا ہے۔
Prayer Times: نمازوں کے اوقات اور حنفی وقت کے مطابق نماز ادا کرنے کےلئے پرے ٹائم
ایپلی کیشن کو بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پرے ٹائم ایپلی کیشن کے
فیچرز ایپلی کیشن میں موجود ہیں ۔
Check
list: عمرہ اور حج پر جانے والوں کےلئے کن کن
چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے کیا کیا سامان ساتھ ہونا چاہئے اس کی باقاعدہ ایک لسٹ بھی ہے۔
16 Madani Pearls:
اسی طرح عازمین حج و عمرہ کرنے والوں کےلئے 16 مدنی پھول بھی موجود ہیں۔
Downloaded
items: حج و عمرہ سے متعلق کتابیں ، ویڈیوز
وغیرہ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور ڈاؤن لوڈِڈ
ایٹم سے مستفید ہوئے۔
Weather: بدلتے موسم سے ناواقفیت اکثر طبیعت پر گراں گزرتی ہے اسیلئے
عازمین حج وعمرہ کےلئے موسم کی صورت حال سے باخبر رہنے کےلئے Weather کے Feature کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
Currency
Converter: ہر ملک کا اپناسکہ ہوتا ہے جہاں صرف اسی کا
راج ہوتاہے اپنے ملک کے پیسوں کو دوسروں ملک میں استعمال کرنے کے لئے اس ملک کے
پیسوں کو اپنے ملک کے پیسوں کے ساتھ
تبادلہ کیا جاتاہے جس سے پیسوں کی مالیت میں فرق آتا ہے اس فرق کو جاننے کےلئے Currency
Converter سہولت بھی دی گئی ہے۔
: Collection of Kalam: سفر
حج و عمرہ کو پرسوز اور پرکیف بنانے ،دل کے تاروں کو ساز عشق سے چھیڑنے اور کیف
ومستی میں اضافہ
کےلئے نعت ومناجات پر مشتمل پرسوز کلام کو بھی اس ایپلی کیشن کی فہرست میں شامل
کیاگیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کا مختصر سا خاکہ آپ کے سامنے پیش کرنے کا مقصد اس ایپلی کیشن کی اہمیت بتلا نا
مقصود نہیں بلکہ آپ کو ترغیب دلانا ہےتا کہ آپ خود اس ایپلی کیشن کو استعمال
کرکے اس کی اہمیت کے بارے میں ہم سے ضرور اظہار خیال کریں اور دوسرں کو بھی
ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائیں۔
سنتِ رسول ﷺکے فروغ کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہر عاشقِ رسول کے سینے میں
اعمالِ صالحہ کو بجالانے کی جستجو دعوت
اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول کافیض ہے اور اس فیض کی دھوم ہمیں ہر
طرف سے سنائی دیتی رہتی ہے۔
کرم بالائے کرم اس ماحول کی پاکیزگی نے مسلمانوں کے دل میں نیکی کی رغبت ایسی پیدا کی کہ ہر عاشقِ
رسول اپنی نیکیوں اور اعمال کا محاسبہ کرنے لگ گیا، گناہوں کی آلودگیوں سے چھٹکارا پانے کے لئے اعمال کا محاسبہ کرنے لگ گیا، فکر آخرت کا ایسا ذہن بنا کہ دل ہر دم خوف الٰہی سے تھرتھرانے لگ گیا، آنکھیں نم ہونے لگ گئیں، ہر روز رب کے حضور پیشی کے خوف سے اعمال کی جانچ پڑتال
شروع ہوگئی کہ مبادا کوئی گناہ کی تاریکی نیکی کے اجالے پر غالب نا آجائے۔
یوں اس
ماحول نے لوگوں کو ایسا ذہن دیا کہ ہر وابستگانِ دعوت اسلامی اپنے اعمال کا روزانہ، ہفتہ وار ا ور مہینے بھر کے اعمال کا
جائز لینا شروع ہوگیا جس کو محاسبۂ نفس
سے جانا جاتا ہے اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں جسے نیک اعمال کا رسالہ Fill کرنا کہا جاتا ہے نیز اس رسالے کو ہر اسلامی بھائی مہینے کی ابتداء میں ذ مہ داران کے پاس جمع کروادیا جاتاہے۔
جب سے موبائل ٹیکنالوجی نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے تب سے ہر کوئی موبائل کے استعمال کا اتنا عادی ہوگیا ہےکہ اب ہر ضرورت کی تکمیل موبائل کے ذریعے کی جانے لگی ہے اور اسی بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظردعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقان رسول کی آسانی کے لئے نیک اعمال موبائل ایپلی کیشن
متعارف کروائی ہے۔
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی شبانہ روز کاوشوں سے لاکھوں عاشقانِ رسول مختلف Mobile Applications کے ذریعے علم ِدین حاصل کررہے ہیں، دنیا بھر میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ Applications اہلِ ایمان کے عقائد ونظریات کے تحفظ اور
عبادات و معاملات کی ادائیگی میں بہت کار آمد ثابت ہورہی ہیں۔
یقینًا یہ سب امیر ِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا فیضان ہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔نیک اعمال موبائل ایپلی
کیشن کی ایک مثال آپ کے سامنے ہے جو انسان کی زندگی کو سنوارنے اور نکھارنے والی تنظیمی Applicationہے
لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقان رسول کے لئے نیک اعمال کے کارڈ کو ڈیجیٹلائز کر کے مدنی انعامات (نیک اعمال) کی کارکردگی جمع کروانے، کارکردگی کےاثرات دیکھنے، روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کا تجزیہ لینے کے لئے آسانیاں مہیا کردی۔
نیک اعمال موبائل Applicationکی
خصوصیات کو ایک دور دراز علاقے میں
رہنے والے عاشقِ رسول کی نظر سے دیکھیں تو یہ Applicationعاملِ نیک اعمال کے لئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتی ہے جیساکہ
اس نیک اعمال Applicationکے
ذریعے کارکردگی جمع کروانے اور کارکردگی کی رپورٹ دیکھنے کے لئے بنفس نفیس کسی ذمہ دار کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ کے ہاتھ میں موجود اس موبائل Application میں
آپ خود ہر چیز کو ملاحظہ کرسکیں گے۔
روزانہ، ہفتہ وار، ماہ وار اور سالانہ کئے جانے والے نیک اعمال کی خود احتسابی کے لئے یہ ایپلی کیشن آ پ کی
معاون ثابت ہوگی نیز ا ب اس Applicationکے ذریعے موجودہ ماہ کی کارکردگی کا گزشتہ ماہ کی کارکردگی سے موازنہ کرنا مشکل نہ رہا۔
دنیا بھر میں کسی بھی کام کو متعارف کروانے
کے لئے سب سے بڑی ضرورت زبان کی ہوتی ہے جس کے ذریعے دوسروں تک اپنی بات پہنچائی جاتی
ہے۔اس Applicationمیں مقامی زبان کے علاوہ 8 بین الاقوامی زبانیں بھی شامل کی گئیں ہیں۔
نیک اعمال کرنے اور دوسروں کو نیک اعمال کی ترغیب دینےکے لئے اس Applicationکو آپ خود بھی ڈاؤن لوڈ کیجئے اور راہ ِتقوی پر چلئے۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
رجب المرجب کا مہینا شروع ہوتے ہی کلہ گو ’’اَللّٰہُمَّ
بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان‘‘ کے
دعائیہ کلمات کے ساتھ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری شروع کردیتے ہیں، معمولاتِ زندگی کو حسب توفیق الٰہی عبادات کے جدول میں ڈھالنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں، مساجد کی رونقین بحال ہونے لگ جاتی ہیں،
محراب سے متصل دیوار پر آویزاں نمازوں کے
اوقات بتلاتی گھڑیاں ہر نمازی کی توجہ کا مرکز بننے لگ جاتی ہیں، کچھ نمازی اوقات ِصلاۃ کے شیڈول کے
مطابق فرض نماز اور نوافل پڑھنے کے لئے ذہن بناتے ہیں، کچھ نمازی ان نمازیوں کے بارے میں گفتگو شروع کردیتے
ہیں جن کے موبائل کی گھنٹی ہر وقت بجتی
رہتی ہے، بعض حضرات اوقات ِنماز اور سحری
وافطاری کے شروع واختتام کے بارے میں شک و
شبہات پیدا کرنے لگ جاتے ہیں۔
یوں ہر
طرف عبادات کے ساتھ ساتھ عبادات کے اوقات کے بارے میں بھی گفت وشنید ہونے لگ جاتی ہے۔امت مسلمہ کے اس عمومی رویے کے پیش ِنظر دعوت
اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوٰۃ نے نہایت
عرق ریزی سے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی
تحقیقی کو پیشِ نظر رکھ کر ملک وبیرون ملک
کے دورداز علاقوں، میدانی وپہاڑی، سطح سمندر کی بلندی
کو چھوتے پہاڑوں پر بسنے والے کلمہ گو کے لئے مستند اور درست اوقاتِ صلاۃ سے متعلق پورے سال کا شیڈول پیش کرنے کی سعادت
حاصل کی اور تھوڑے ہی وقت میں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے پیش کردہ اوقاتِ صلاۃ کودنیا بھر میں پزیرائی
ملی نیز دعوت اسلامی ہی کے
ایک ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی (I T) نے
شعبہ اوقات الصلوٰۃ کی تحقیقی کو پوری
دنیا میں عام کرنے کے لئے اوقاتِ صلاۃ سے متعلق ایک موبائل ایپلی کیشن بنام Prayer Timesبنائی۔
یہ Prayer
Times موبائل ایپلی کیشن اپنی خصوصیات اور فوائد کے لحاظ سے ایک مسلمان عبادت گزار نمازی کے لئے کتنی ضروری ہے اس کا اندازہ ہم اس
کے پیش کردہ نظام سے لگاتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کی سب سے بڑی اور اہم خصوصیت کہ یہ
ہمیں نمازوں سے جوڑتی ہے، ہمیں نماز کی یاد دلاتی ہے، نماز کے وقت کا احساس دلاتی ہے، کس وقت نماز پڑھنا ہے اور کس وقت نہیں پڑھنا ہماری توجہ اس جانب مبذول کرتی ہے۔
پورے سال کی نمازوں کا جدول، پھر ہر روز کی
نماز کا ٹاٹم ٹبیل اور وہ بھی موبائل
استعمال کرنے والے کے شہر، علاقے کے
مطابق درست حنفی وشافعی نظام صلاۃ کا
چاٹ منظر ِاسکرین پر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
تارکِ صلاۃ کے لئے قضانمازوں کی ادائیگی کا مکمل طریقہ آخرت میں نماز
سے متعلق سوال سے بچنے کا ذریعہ بنتا
ہے۔قاریِ قراٰن کے لئے قراٰنِ پاک ترجمہ
وتفسیر سے پڑھنے کا آپشن اور تلاوتِ قراٰن کے لئے جدول بنانے کا مکمل طریقہ جہاں
ہر شخص اپنی سہولت کےمطابق وقت مقرر پر
تلاوت کرسکے۔
نماز کے بعد اپنی حاجت اورضرورت کے مطابق ذکر و
اذکار کرنے کے لئے چالیس اسماءِ الٰہی کی فہرست، کسی بھی اسم الٰہی کو مخصوص تعداد میں
پڑھنے کے لئے تسبیح کی سہولت۔
مسجد میں اور دوران ِنماز موبائل بجنے سے خود کو اور دوسروں کو بچائیے۔اس ایپلی کیشن کے Mode Silent کے آپشن سے جب تک آپ چاہیں گے
آپ کا موبائل شور وغوغہ سے خاموش ہوجائے گا اور آپ صرف عبادت میں منہمک ہوجائیں گے۔
دورانِ سفر سمتِ قبلہ کے بارے میں شک و شبہات بھی
دور ہوجائیں کیونکہ اس موبائل ایپلی کیشن میں قبلہ ڈائریکشن سے قبلے کی پہچان کرنا آسان نیز گاڑی میں بیٹھ کر ریڈیو کے ذریعے مدنی چینل کے پروگرام سننے کا بھی آپشن موجود ہے۔
یہ ایپلی کیشن آپ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے نہیں
دیتی بلکہ آپ کوعلمِ دین کی طلب کی دعوت دیتی
رہتی ہے، گاہے بگاہے علم کے سنہری موتی اس
موبائل ایپلی کیشن کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
یوں پوری دنیا میں موجود اہل ایمان کی نمازوں اور
روزوں کے سحر وافطار کے اوقات کے بارے میں
ایک جامع موبائل ایپلی کیشن کا تعارف پیش کیاگیا لیکن حقیقت میں اس ایپلی کیشن کی اہمیت اس کے استعمال سے پتا چلے گی تو دیر
مت کیجئے اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور دوسروں تک اس کی افادیت عام کریں۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.namaz&hl=en_US
iOS link:
دعوت اسلامی نے نا صرف تبلیغی میدان میں صلاحیتوں کو لوہا منوایا بلکہ شعبہ ہائے زندگی کے ہر شعبے میں علمی و اصلاحی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور ہر قدم پر ایک نئی کامیابی کی ٹھوس بنیاد ڈالی۔سرسری نظر سے دیکھیں تو زندگی کا ہر شعبہ دعوت ِاسلامی کے تجدیدی کارناموں کا مرہون منت نظر آتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیسے کرنا ہے اور کس طرح علمِ دین کو عام کرنا
ہے اس سوچ کی عملی تصویر دعوتِ اسلامی کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہےجس نے بہت ہی قلیل مدت میں ایسی ایسی Mobile applications متعارف کروائی ہیں جن کے صارفین (Users )
لاکھوں
میں شمار ہوتے ہیں، ہزاروں اُن Applications کے ذریعے علمِ دین سے مستفید ہورہے
ہیں، سینکڑوں قراٰن کے قاری نظر آتے ہیں
اور لاتعداد ایسے صارفین بھی ہیں جو ان Applications کے وساطت سے علمی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر
دکھارہے ہیں۔
نوخیز لڑکھڑاتے ہوئے بچے
سے لیکر ادھیڑ عمر تک کے عاشقان رسول آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کوسراہتے ہیں، ماں باپ اولاد کی تربیت کو کڈز App کے ذریعے کرکے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔ قاری ِقراٰن
اپنی آوازمیں لحن داؤدی پیدا کرنے
کےلئے قراٰن App سے مستفید ہورہے ہیں، مستند افتا پر فائز احباب فقہیہ جزئیات کے لئے بہارِشریعت App سے فقہی اشکال دور کررہے ہیں، خطبا
خطابت کے لئے موضوعات کے چناؤ اور بیانات کی تیاری کے لئے موبائل ایپس استعمال کررہے ہیں اور اب محقیقین، ریسرچ اسکالرز
اور مسابقتی میدانوں میں علمی مقا م پیدا کرنے والوں کے لئے ذہنی آزمائش Mobile applications کو متعارف کروایا گیا ہے یہ وہ Applicationہے جس میں مدنی
چینل کے مشہور سلسلہ ذہنی آزمائش کو App کی صورت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ اس علمی پروگرام کو ہر کوئی موبائل میں دیکھ سکے اور دینِ اسلام، تاریخِ اسلام،
مشاہیر ِاسلام، شعائرِ اسلامِ سیرت، فقہی جزئیات اور شعرائے اسلام کے بار ے میں علمی معلومات حاصل کر
سکے۔
یہ App آپ کے لئے کس طرح کارآمد ہے
یہ جاننے کےلئے اس کی خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں۔
اس App میں 800 سے زائد سوال وجوات،
ہر سوال کے چار جواب اور آپ کی زور آزمائی کے بعد آپ کے لئے درست جواب کا انتخاب، جواب دینے میں ہچکچاہٹ کو دور کرنے
کے لئے اشارہ، ہرلیول کے آخر میں آپ کی معلومات کی جانچ پڑتال، مقابلہ کی صورت
میں فریق کی کارکردگی کا جائزہ بس ایک بار ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اپنی
معلومات کو امتحانات کے مراحل سے گزاریئے
اور دیکھئے کہ آپ کی علمی استعداد کتنی
اچھی ہے۔ ہر دم تیری دھوم ہو اے دعوت
اسلامی جس نے فاصلوں کے بُعد کو قرب میں
تبدیل کردیا اور علمِ دین کا حصول، عمل کی ترغیب، آخر ت کی فکراور دینی ودنیاوی
کامیابی کو ہمارا مقصد بنا دیا۔
کُتُب بینی یا مطالعہ کا شوق انسا ن کو کبھی
تنہا نہیں کرتا کیونکہ کتاب انسان کی
بہترین دوست ہے جو تنہائی کی وحشت میں لذت وصال کا کام دیتی ہے۔اسی لئے ہر دور میں
مطالعۂ کُتُب ہر صاحبِ علم حضرات کا بہترین مشغلہ رہا ہے۔
اسی سلسلے میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے بھی اس کُتُب بینی کے مشغلے کو اسلامی مطالعۂ کُتُب سانچے میں ڈھال کر المدینہ لائبریری ویب بیس سافٹ ویئر متعارف کروایا ہے۔اس سافٹ ویئر میں اہل ِعلم حضرات اور طالبِ علم کے ذوق کے پیش
نظر کتابوں کو مختلف اسلامی موضوعات کے تحت رکھا گیا ہےنیز ہر موضوع سے متعلق اسلامک ریسرچ سینٹر دعوت اسلامی (المدینۃ العلمیہ) کی پیش کردہ کتابوں کو حروف تہجی کےمطابق ترتیب وار پیش کیاگیا ہے۔
سینکڑوں کُتُب پر مشتمل اردو زبان میں پہلا ویب
بیس سافٹ ویئر کی سب سے بڑی خوبی اس کا سرچنگ آپشن ہے جہاں آپ
کسی بھی اسلامی موضوع پر نا صرف کتاب سرچ کرسکتے ہیں بلکہ کسی بھی موضوع سے متعلق کوئی لفظ بھی سرچ کریں تو بےشمار
الفاظ کا ذخیرہ آپ کے مطلوبہ سرچ کے ساتھ سیکنڈوں میں ظاہر ہوجائےگا۔
واعظین، خطبا، علمائے کرام، طلبۂ کرام نیز مدرسین
کے لئے بھی اب موبائل کے ذریعے اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنا آسان ہوگیا ہے۔گوگل پر جاکر www.dawateislami.net/bookslibraryلکھ کر علمی خزانے سے خود بھی مستفید ہویں اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس
کارِ خیر کی دعوت دیں۔(رپورٹ:نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
قراٰن کے احکامات،آیات کےمطالب ومعانی اورقراٰن کے
پیش کردہ واقعات میں غوروفکر کرنے والے
اہلِ ایمان کو رب العزت کی طرف سےدین ودنیا میں کامیابی کی سند دی گئی ہے کہ حقیقی
کامیاب لوگ وہی ہیں جو اللہ
کی آیات میں غوروفکر کرکے اللہ کی حمد وثناکرتے ہیں۔
یقیقنا ًفہم قراٰن اورتدبر ِقراٰن کےلئے قراٰن کےمعانی
ومطالب سمجھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ کسی مستند تفسیر کا مطالعہ بھی از بس ضروری
ہوتا ہےاورآج کے اس ڈیجیٹل دو ر میں ہر
کوئی موبائل کے ذریعے علم کا متلاشی بنا
ہواہے۔
ہر
فن سے متعلق مختلف Mobile applications کی بھی بہتات نظرآتی ہیں یوں ہی تفسیر ِقراٰن اورقراٰن
فہمی کےلئے بہت ساری Mobile
applications دستیاب ہیں چنانچہ دورِحاضرکی نزاکت کومحسوس کرتے ہوئےدعوت اسلامی کےشعبے انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ)نےمعرفۃ القراٰن علی کنز العرفان کو Mobile application کی صورت میں پیش کرنےکا عزم کیا۔
معرفۃ القراٰن Mobile application کی سب سےبڑی خصوصیت یہ ہےکہ اصل کتاب کو امیجز کی
صورت میں دکھایا گیاہے اورساتھ ہی سرچنگ
کا آپشن بھی دے دیا گیاہے۔
اس Application کے ذریعےآیت وائز اور پارہ وائز فہرست سےبھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔ریڈنگ ہسٹری یعنی مطالعہ کی یاد داشت کے
ساتھ شیئرنگ کی بھی سہولت دی گئی ہے تو ضرور اس Application سے استفادہ کرنے لئے ڈاؤن
لوڈ کیجئے اور دوسروں کو تعلیم ِقراٰن کی
ترغیب دلایئے۔ (رپورٹ:نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
خدمتِ قراٰن
کی سعادت انسان کو اوج ثریاتک پہنچادیتی ہے’’ خیر الناس ‘‘لوگوں میں
سب سے بہتر لقب سے ملقب کردیا جاتا ہےاور جو قراٰن کے علوم سے سینوں کو منور
کرتے ہیں انہیں بنی اسرائیل کےانبیا کے مشابہت کردیا جاتا ہے۔
تفسیر ِصراطُ
الجنان اسی خدمتِ قراٰن کے سلسلے کی ایک
کڑی ہے جس کو مفسرِ قراٰن ، شیخ ُالحدیث مفتی ابو الصالح محمد قاسم مُدَّظِلَّہُ الْعَالِی نے زیبِ تحریر سے آراستہ کیا اور مفسر ِقراٰن
کے وصف سے متَّصِف ہوئے۔
دس
جلدوں پر مشتمل اردو زبان کے سادہ اور
سلیس انداز میں لکھی گئی اس تفسیر کو دعوت اسلامی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ(آئی ٹی) نے Mobile
application کی صورت میں پیش کرکے عَالَمِ عرب وعجم میں تفسیر ِصراطُ الجنان کی شہرت کاڈنکا بجادیا۔
علمی بحر ذخار کے دریا کو کوزے میں پروکر اردو
زبان کے خوشنما خط کے ساتھ یونیکوڈ میں پیش کرکے قارئین کو حیرت میں ڈال دیا ۔اس Application کی خصوصیت کو الفاظ کے سانچے میں ڈھالیں تو اس کےسرورق پرتلاوت کےلئے قراٰنِ کریم، ترجمہ
کے ساتھ پڑھنےکےلئے کنزالایمان مَعَ کنز العرفان، تفسیر کےلئے صراطُ الجنان،کانوں
کو تلاوت سے محفوظ کرنےکےلئے آڈیو
سیشن،روزمرہ تلاوت کی جانے والی سورتوں کی الگ فہرست،علوم ِقرآن سے متعلق صاحبِ
تفسیر کے علمی پروگرامز ،قراٰن کے پیغامات
کو سینے تک پہنچانے کےلئے تفسیرِ قراٰن کے سلسلے،شانِ نزول کے ساتھ سورتوں کا اجمالی تعارف اورسورتوں سے حاصل
ہونے والے مضامین کو پیش کیاگیا ہے نیزپاروں
کے ساتھ 114 سورتوں کی فہرست users کو اپنی جانب مبذول کروانے کے ساتھ قاریِ قراٰن کو قراٰن یا تفسیر ِقراٰن میں منتخب عنوانات کو پڑھنے کےلئے سرچنگ کے جدید آپشن سے بھی متاثر کرتی ہے۔
اس جدید سرچنگ آپشن میں
نفسِ قراٰن ، ترجمہ ٔقراٰن اور تفسیر ِقراٰن یعنی تین قسم کی سرچنگ کی سہولت رکھی گئی ہے۔قاریِ
قراٰن کی دلچسپی برقرار رکھنے اور مطالعہ کو ذہنی صلاحیت کے مطابق کرنے کےلئے
خودکار اسکرین پر اسکورلنگ کا آپشن آنکھوں میں کسی بھی قسم کی اکتاہٹ محسوس ہونے
نہیں دیتا ،اس کےعلاوہ کسی بھی حاصل مطالعہ کو محفوظ کرنے کےلئے Bookmark کی سہولت یاد داشت کےلئے بہترین آپشن کا کردار ادا کرتا ہے۔اسApplication کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک
اہم خصوصیت اس Appکے ذریعے پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کو تلاوتِ قراٰن
اور تفسیرِ قراٰن کی ترغیب دینا ہے۔
الحمد
للہ عزوجل اس Appمیں جس کمی کا شدت سے احساس کیا جاتاتھا انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سےاُس کا بھی ازالہ کردیا گیا
ہے یعنی اب صراطُ الجنان Mobile
application میں کنز الایمان کےاردوترجمےکےساتھ
ساتھ انگلش ترجمہ بھی شامل کردیا
گیاہے،یوں اس Applicationمیں انگلش ترجمہ کا اضافہ مزید یورپ کے عاشقانِ رسول کو قراٰن کاترجمہ
سمجھنے میں مدد دے گا۔
شعبہ
انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ( آئی ٹی)کی اس عمدہ کاوش
سے اب تک 10 لاکھ کے قریب
مسلمان اس Appسے مستفید ہورہے ہیں۔ آپ بھی صراطُ الجنان تفسیر
ِقراٰن Mobile application کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور تلاوتِ
قراٰن وتفسیر سے اپنے قلب و باطن کو ضرور جلا بخشئے۔ (رپورٹ: نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث
الدین عطاری)
اس ایپلی کیشن کو
اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے۔:
بچوں کی تربیت کب کی جائے؟ کیسے کی جائے؟کس طرح
بچوں کو بااخلاق بنایا جائے؟یہ سب
سوالات والدین کے ذہنوں میں گردش کرتے
رہتے ہیں، اکثر والدین ذہن میں موجود سوالات کی اُلجھن سلجھانے کےلئے بڑے جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی خاطر خواہ
کامیابی نہیں ہوتی ہےجس کی وجہ صرف یہ کہ تربیت
ِاطفال (بچوں کی تربیت)کےلئے والدین کو خود تربیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اسلام
کے نظام ِتربیت میں والدین کو اولاد کی تربیت کی حوالے سے بہترین رہنمائی ملتی
ہے لیکن اس تربیت کے اسلوب کووالدین خود کیسے سیکھیں؟ اس
قسم کی پریشانیوں سے چھٹکارا دلانے کےلئے دعوت اسلامی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسی Mobile Applicationبنام ’’ کلمہ اینڈ دعا ‘‘ ایپ متعارف کروائی ہے جس میں ہر عمر کے بچے کی تربیت سے متعلق اسلام کی روشن تعلیمات کو پیش کیاگیا ہے ۔
کلمہ اینڈ
دعا موبائل Applicationبنانے کا مقصد بچوں کی دینی و اخلاقی لحاظ سے تربیت کرنا اور والدین کے لئے بچوں کی عمر
کے لحاظ سے گائیڈ لائن فراہم کرنا ہے ۔اس Applicationمیں بچوں کی نفسیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنتیں ،
آداب ، کلمہ اور دعا اردو، انگلش ترجمے
کے ساتھ دیا گیا ہے تاکہ اس Applicationسے ناصرف بچے مستفید ہوں بلکہ والدین بھی تربیت کے بہترین مدنی پھول حاصل کرسکیں۔
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے کلمہ اینڈ دعا موبائل Applicationمیں
مکمل چھے کلمے بامحاور ہ ترجمے اورلفظ بلفظ ادائیگی کے ساتھ پیش کئے ہیں،اٹھنے
بیٹھنے، سونے جاگنے ،کھانے پینے
وغیرہ کی سنتیں اور آداب بھی اس ایپ میں موجود ہیں، بچوں کے لئے بچوں کا مشہور پروگرام غلام رسول کی اینیمیٹڈ
ویڈیو ز (Animated videos)کے ذریعے اس Mobile app میں دلچسپی پیدا کی گئی ہےنیز والدین کے لئے بہترین گائیڈ بھی موجود ہے جس کی مدد سے وہ
اپنے بچوں کی تربیت کےلئے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔آج ہی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ
کیجئے اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے پریشا ن ہونے سے بچیئے۔
(رپورٹ: نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
link
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.kidsapplication
ربیع الاول کی آمد پر دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کو
نئے انداز میں اپڈیٹ کردیا گیا
الحمد
اللہ ماہ ربیع الاول کی آمد ہوچکی ہے۔اس دوران عموماً انٹرنیٹ استعمال کرنے والے
صارفین پیارے آقا محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے متعلق ڈیٹا تلاش کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مجلس آئی ٹی کی جانب سے خوبصورت
تحفہ دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نئے انداز میں ”پیارے نبی کی سیرت“ سے
متعلق ڈیٹا صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے Front page پرشو کروادیا گیا ہے۔
اس
ویب سائٹ میں ”ولادت مصطفٰے“، ”شانِ مصطفٰے“، ”معجزات مصطفٰے“،
”عقیدہ ختم نبوت“، ”نعت کلیکشن“، ”شمائل مصطفٰے“ اور ”میلاد
مصطفٰے“ کے ساتھ ساتھ پیارے آقا کی سیرت پر مشتمل کئی موضوعات موجود ہیں۔
واضح
رہے کہ ان موضوعات کو دیکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر خوبصورت مواد اپڈیٹ کیا جاتا
رہے گا۔
ویب
سائٹ کا وزٹ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر Click
کیجئے:
جب بھی حضرت سیدناحسان بن ثابت رضی اللہ عنہ شاعر دربار رسالت ﷺ کا
تذکرۂ جمیل ہوگا وہیں ان شعرا کا بھی ذکر ہو گا جنہوں نے حضرت حسان کے نقشِ پاکو خضر راہ بنایا۔ جنہوں نے بارگاہ رسالت میں
گلہائےعقیدت کے پھول پیش کئے ۔ جن کے کلام کو حضوری کی سعادت حاصل ہوئی انہی شعرائےبارگاہِ
رسالت میں سے ایک نام اعلیٰ حضرت کا بھی ہے جن کا عشق ومستی میں ڈوبےہوئے کلاموں کا مجموعہ حدائق بخشش ہے ۔
یہ وہ کلام ہے جو فن شاعری میں اپنی مثال آپ ہے ،جس
کے لفظ لفظ سےعشقِ مصطفی کی خوشبو آتی ہے،جس
کا حرف حرف محبت رسول کی سوغات تقسیم کرتا ہے ۔جس کلام سے عاشقان رسول کے مشام جان
معطر ہوتے ہیں، دل محظوظ ہوتے ہیں،آنکھیں پر نم ہوتی ہیں اور روح کی فرحت
وانبساط میں اضافہ ہوتاہے ۔
اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کے عشق میں سوز اور دل میں ساز محبت کے ترانے بجانے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی نے کلام ِاعلیٰ حضرت کی وہ خدمت کی کہ
اب ہر لب نغمات رضا سے گونج رہا ہے ۔ایک خوبصورت ایپ جس کے مختلف پہلو اور فنکشن کو استعمال کرکے کلا م اعلیٰ حضرت
سے صحیح طور پر مستفید ہواجاتا ہے۔
اس ایپ میں کلام رضا کو حروف تہجی ، ردیف کے ساتھ پیش کرکے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کلام
اعلیٰ حضرت پڑھنے کےلئے اور آسان بنا دیا۔من پسند کلام پڑھنے کےلئے سرچنگ اور عاشقان
رسول کے ذوقِ نظرکرنے کےلئے شیئرنگ کی
سہولت اور بہت کچھ ۔ آپ بھی ضرور کلام
اعلیٰ حضرت موبائل ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اس سے مفید ہوں۔(رپوٹ: نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی)
شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی نے نئی موبائل ایپلیکیشن”درود وسلام“ متعارف کروادی
درود
شریف وہ مقبول ِبارگاہِ الٰہی وظیفہ ہے
جس کا پڑھنا سننا نہ صرف باعثِ برکت
بلکہ موجب ِ سعادت،نزول رحمت، بلندیٔ
درجات، محو خطا اور قرب الٰہی وبارگاہ
محبوب رب العالمین کا سبب بھی ہے۔
درود
شریف کے فیض سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوششیں ثمر بار ہوئیں اور ایک ایسی
موبائل Application متعارف کروائی گئی جو سوغات درودشریف سے مالامال ہوکر عاشقان رسول کے مشام
جاں کو معطر کرتی ہے۔ اس Application کی خاصیت یہ ہےکہ جب بھی آپ اپنے موبائل کو Off
کرکے On
کریں گے تو درود شریف کے مختلف صیغو ں کے ساتھ درود پاک سننے کی سعادت حاصل ہوگی ۔
اس
Application
میں آپ کےلئے درود شریف کے مختلف صیغوں کی
فہرست، درود شریف سننے کا شرف حاصل کرنےکےلئے یاد دہانی کی سہولت، درود شریف کے فضائل، Silent
موڈ میں درود کی برکت ، تسبیح Counter اور بہت کچھ ۔ اس ایپلی کیشن
سے نہ صرف آپ فائدہ اٹھائیں بلکہ دیگر عاشقان رسول کو بھی سوغات درود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کےلئے ترغیب دلائیں۔