Prayer Times App کا رمضان پیکج

Mon, 4 Apr , 2022
2 years ago

رجب المرجب کا مہینا شروع ہوتے ہی کلہ گو ’’اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان‘‘ کے دعائیہ کلمات کے ساتھ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری شروع کردیتے ہیں، معمولاتِ زندگی کو حسب توفیق الٰہی عبادات کے جدول میں ڈھالنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں، مساجد کی رونقین بحال ہونے لگ جاتی ہیں، محراب سے متصل دیوار پر آویزاں نمازوں کے اوقات بتلاتی گھڑیاں ہر نمازی کی توجہ کا مرکز بننے لگ جاتی ہیں، کچھ نمازی اوقات ِصلاۃ کے شیڈول کے مطابق فرض نماز اور نوافل پڑھنے کے لئے ذہن بناتے ہیں، کچھ نمازی ان نمازیوں کے بارے میں گفتگو شروع کردیتے ہیں جن کے موبائل کی گھنٹی ہر وقت بجتی رہتی ہے، بعض حضرات اوقات ِنماز اور سحری وافطاری کے شروع واختتام کے بارے میں شک و شبہات پیدا کرنے لگ جاتے ہیں۔

یوں ہر طرف عبادات کے ساتھ ساتھ عبادات کے اوقات کے بارے میں بھی گفت وشنید ہونے لگ جاتی ہے۔امت مسلمہ کے اس عمومی رویے کے پیش ِنظر دعوت اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوٰۃ نے نہایت عرق ریزی سے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی تحقیقی کو پیشِ نظر رکھ کر ملک وبیرون ملک کے دورداز علاقوں، میدانی وپہاڑی، سطح سمندر کی بلندی کو چھوتے پہاڑوں پر بسنے والے کلمہ گو کے لئے مستند اور درست اوقاتِ صلاۃ سے متعلق پورے سال کا شیڈول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور تھوڑے ہی وقت میں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے پیش کردہ اوقاتِ صلاۃ کودنیا بھر میں پزیرائی ملی نیز دعوت اسلامی ہی کے ایک ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی (I T) نے شعبہ اوقات الصلوٰۃ کی تحقیقی کو پوری دنیا میں عام کرنے کے لئے اوقاتِ صلاۃ سے متعلق ایک موبائل ایپلی کیشن بنام Prayer Timesبنائی۔

یہ Prayer Times موبائل ایپلی کیشن اپنی خصوصیات اور فوائد کے لحاظ سے ایک مسلمان عبادت گزار نمازی کے لئے کتنی ضروری ہے اس کا اندازہ ہم اس کے پیش کردہ نظام سے لگاتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کی سب سے بڑی اور اہم خصوصیت کہ یہ ہمیں نمازوں سے جوڑتی ہے، ہمیں نماز کی یاد دلاتی ہے، نماز کے وقت کا احساس دلاتی ہے، کس وقت نماز پڑھنا ہے اور کس وقت نہیں پڑھنا ہماری توجہ اس جانب مبذول کرتی ہے۔

پورے سال کی نمازوں کا جدول، پھر ہر روز کی نماز کا ٹاٹم ٹبیل اور وہ بھی موبائل استعمال کرنے والے کے شہر، علاقے کے مطابق درست حنفی وشافعی نظام صلاۃ کا چاٹ منظر ِاسکرین پر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔

تارکِ صلاۃ کے لئے قضانمازوں کی ادائیگی کا مکمل طریقہ آخرت میں نماز سے متعلق سوال سے بچنے کا ذریعہ بنتا ہے۔قاریِ قراٰن کے لئے قراٰنِ پاک ترجمہ وتفسیر سے پڑھنے کا آپشن اور تلاوتِ قراٰن کے لئے جدول بنانے کا مکمل طریقہ جہاں ہر شخص اپنی سہولت کےمطابق وقت مقرر پر تلاوت کرسکے۔

نماز کے بعد اپنی حاجت اورضرورت کے مطابق ذکر و اذکار کرنے کے لئے چالیس اسماءِ الٰہی کی فہرست، کسی بھی اسم الٰہی کو مخصوص تعداد میں پڑھنے کے لئے تسبیح کی سہولت۔

مسجد میں اور دوران ِنماز موبائل بجنے سے خود کو اور دوسروں کو بچائیے۔اس ایپلی کیشن کے Mode Silent کے آپشن سے جب تک آپ چاہیں گے آپ کا موبائل شور وغوغہ سے خاموش ہوجائے گا اور آپ صرف عبادت میں منہمک ہوجائیں گے۔

دورانِ سفر سمتِ قبلہ کے بارے میں شک و شبہات بھی دور ہوجائیں کیونکہ اس موبائل ایپلی کیشن میں قبلہ ڈائریکشن سے قبلے کی پہچان کرنا آسان نیز گاڑی میں بیٹھ کر ریڈیو کے ذریعے مدنی چینل کے پروگرام سننے کا بھی آپشن موجود ہے۔

یہ ایپلی کیشن آپ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے نہیں دیتی بلکہ آپ کوعلمِ دین کی طلب کی دعوت دیتی رہتی ہے، گاہے بگاہے علم کے سنہری موتی اس موبائل ایپلی کیشن کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

یوں پوری دنیا میں موجود اہل ایمان کی نمازوں اور روزوں کے سحر وافطار کے اوقات کے بارے میں ایک جامع موبائل ایپلی کیشن کا تعارف پیش کیاگیا لیکن حقیقت میں اس ایپلی کیشن کی اہمیت اس کے استعمال سے پتا چلے گی تو دیر مت کیجئے اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور دوسروں تک اس کی افادیت عام کریں۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.namaz&hl=en_US

iOS link:

https://apps.apple.com/in/app/prayer-times/id430204572