سنتِ رسول ﷺکے فروغ کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہر عاشقِ رسول کے سینے میں اعمالِ صالحہ کو بجالانے کی جستجو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول کافیض ہے اور اس فیض کی دھوم ہمیں ہر طرف سے سنائی دیتی رہتی ہے۔

کرم بالائے کرم اس ماحول کی پاکیزگی نے مسلمانوں کے دل میں نیکی کی رغبت ایسی پیدا کی کہ ہر عاشقِ رسول اپنی نیکیوں اور اعمال کا محاسبہ کرنے لگ گیا، گناہوں کی آلودگیوں سے چھٹکارا پانے کے لئے اعمال کا محاسبہ کرنے لگ گیا، فکر آخرت کا ایسا ذہن بنا کہ دل ہر دم خوف الٰہی سے تھرتھرانے لگ گیا، آنکھیں نم ہونے لگ گئیں، ہر روز رب کے حضور پیشی کے خوف سے اعمال کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی کہ مبادا کوئی گناہ کی تاریکی نیکی کے اجالے پر غالب نا آجائے۔

یوں اس ماحول نے لوگوں کو ایسا ذہن دیا کہ ہر وابستگانِ دعوت اسلامی اپنے اعمال کا روزانہ، ہفتہ وار ا ور مہینے بھر کے اعمال کا جائز لینا شروع ہوگیا جس کو محاسبۂ نفس سے جانا جاتا ہے اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں جسے نیک اعمال کا رسالہ Fill کرنا کہا جاتا ہے نیز اس رسالے کو ہر اسلامی بھائی مہینے کی ابتداء میں ذ مہ داران کے پاس جمع کروادیا جاتاہے۔

جب سے موبائل ٹیکنالوجی نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے تب سے ہر کوئی موبائل کے استعمال کا اتنا عادی ہوگیا ہےکہ اب ہر ضرورت کی تکمیل موبائل کے ذریعے کی جانے لگی ہے اور اسی بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظردعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقان رسول کی آسانی کے لئے نیک اعمال موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی شبانہ روز کاوشوں سے لاکھوں عاشقانِ رسول مختلف Mobile Applications کے ذریعے علم ِدین حاصل کررہے ہیں، دنیا بھر میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ Applications اہلِ ایمان کے عقائد ونظریات کے تحفظ اور عبادات و معاملات کی ادائیگی میں بہت کار آمد ثابت ہورہی ہیں۔

یقینًا یہ سب امیر ِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا فیضان ہے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔نیک اعمال موبائل ایپلی کیشن کی ایک مثال آپ کے سامنے ہے جو انسان کی زندگی کو سنوارنے اور نکھارنے والی تنظیمی Applicationہے لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقان رسول کے لئے نیک اعمال کے کارڈ کو ڈیجیٹلائز کر کے مدنی انعامات (نیک اعمال) کی کارکردگی جمع کروانے، کارکردگی کےاثرات دیکھنے، روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کا تجزیہ لینے کے لئے آسانیاں مہیا کردی۔

نیک اعمال موبائل Applicationکی خصوصیات کو ایک دور دراز علاقے میں رہنے والے عاشقِ رسول کی نظر سے دیکھیں تو یہ Applicationعاملِ نیک اعمال کے لئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتی ہے جیساکہ اس نیک اعمال Applicationکے ذریعے کارکردگی جمع کروانے اور کارکردگی کی رپورٹ دیکھنے کے لئے بنفس نفیس کسی ذمہ دار کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ کے ہاتھ میں موجود اس موبائل Application میں آپ خود ہر چیز کو ملاحظہ کرسکیں گے۔

روزانہ، ہفتہ وار، ماہ وار اور سالانہ کئے جانے والے نیک اعمال کی خود احتسابی کے لئے یہ ایپلی کیشن آ پ کی معاون ثابت ہوگی نیز ا ب اس Applicationکے ذریعے موجودہ ماہ کی کارکردگی کا گزشتہ ماہ کی کارکردگی سے موازنہ کرنا مشکل نہ رہا۔

دنیا بھر میں کسی بھی کام کو متعارف کروانے کے لئے سب سے بڑی ضرورت زبان کی ہوتی ہے جس کے ذریعے دوسروں تک اپنی بات پہنچائی جاتی ہے۔اس Applicationمیں مقامی زبان کے علاوہ 8 بین الاقوامی زبانیں بھی شامل کی گئیں ہیں۔

نیک اعمال کرنے اور دوسروں کو نیک اعمال کی ترغیب دینےکے لئے اس Applicationکو آپ خود بھی ڈاؤن لوڈ کیجئے اور راہ ِتقوی پر چلئے۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)