قراٰن کے احکامات،آیات کےمطالب ومعانی اورقراٰن کے پیش کردہ واقعات  میں غوروفکر کرنے والے اہلِ ایمان کو رب العزت کی طرف سےدین ودنیا میں کامیابی کی سند دی گئی ہے کہ حقیقی کامیاب لوگ وہی ہیں جو اللہ کی آیات میں غوروفکر کرکے اللہ کی حمد وثناکرتے ہیں۔

یقیقنا ًفہم قراٰن اورتدبر ِقراٰن کےلئے قراٰن کےمعانی ومطالب سمجھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ کسی مستند تفسیر کا مطالعہ بھی از بس ضروری ہوتا ہےاورآج کے اس ڈیجیٹل دو ر میں ہر کوئی موبائل کے ذریعے علم کا متلاشی بنا ہواہے۔

ہر فن سے متعلق مختلف Mobile applications کی بھی بہتات نظرآتی ہیں یوں ہی تفسیر ِقراٰن اورقراٰن فہمی کےلئے بہت ساری Mobile applications دستیاب ہیں چنانچہ دورِحاضرکی نزاکت کومحسوس کرتے ہوئےدعوت اسلامی کےشعبے انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ)نےمعرفۃ القراٰن علی کنز العرفان کو Mobile application کی صورت میں پیش کرنےکا عزم کیا۔

معرفۃ القراٰن Mobile application کی سب سےبڑی خصوصیت یہ ہےکہ اصل کتاب کو امیجز کی صورت میں دکھایا گیاہے اورساتھ ہی سرچنگ کا آپشن بھی دے دیا گیاہے۔

اس Application کے ذریعےآیت وائز اور پارہ وائز فہرست سےبھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔ریڈنگ ہسٹری یعنی مطالعہ کی یاد داشت کے ساتھ شیئرنگ کی بھی سہولت دی گئی ہے تو ضرور اس Application سے استفادہ کرنے لئے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور دوسروں کو تعلیم ِقراٰن کی ترغیب دلایئے۔ (رپورٹ:نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی،ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)