اسلامی عبادات
میں حج جانی ومالی عبادت
کا وہ حسین مرقع ہے جس میں قدم قدم پر عشق ومستی میں ڈوبے ہوئے فرزندان توحید لبیک
لبیک کی صدائے دلنواز سے جہاں اپنی بندگی
کا اظہار کررہے ہوتے ہیں تو وہیں دنیا کے
گوشے گوشے سے آئے ہوئے خوش نصیب احرام میں
ملبوس مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے ساتھ
ساتھ ملی اتحاد وتنظیم کی عملی تصویر کا منظر بھی پیش کرتے ہیں ۔جن کی قسمت میں حج
کی فرضیت کا ادائیگی کا سہرا سجتا ہے ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے پر نم آنکھیں تشکر کے سجدوں کے
ساتھ حمد باری تعالی بجا لاتی ہوئی دکھائی
دیتی ہیں، دل سوئے حرم جانے کے لئے مچلانا شروع کردیتا ہے ،منی وعرفات کے میدان
میں تکبیرو تہلیل اور دعاکےلئے قلبی کیفیت میں اضطراب پیدا ہوجاتا ہے،جسمانی حاضری
سے پہلے قلب کے تصورات طواف کعبہ کرتے
ہوئے نظر آتے ہیں،عاشقان رسول کی آنکھیں سبز گنبد کے نظارے دیکھنے کےلئے بے چین
ہوجاتی ہیں ،اور جو ں جوں وقت کی بساط سفرحرمین کےلئے قریب سے قریب ہونے لگتی ہے تو عازمین حج مناسک حج سیکھنے کےلئے بے چین ہوجاتے ہیں ہر طرف حج کے احکام سیکھنے اور سکھانے والوں کا مکتب
قائم ہوجاتا ہے۔مفتیانِ کرام احکام حج کے مسائل بیان کرنا شروع کردیتے ہیں ، علماء
سفر حج سے متعلق بیانات کرنے لگ جاتے ہیں،کوئی عازم حج ،حج کی احکام
جاننے کےلئے مختلف درسگاہوں کا رخ کرتاہے
تو کوئی سیکھنے کے بعد بھی احکام حج سے
متعلق الجھن کا شکار نظر آتاہے،یوں ملی
جلی کیفیت میں مبتلا عازمین حج تیاریٔ حج
میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ہر مسافر ِ حرم اپنے
طور پر حج کے تربیتی پروگرام ، محافل ،مجالس اور نشست سےکچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش ضرور کرتا ہے کیونکہ یہ سفر جہاں ایک طرف عبادت کی ادائیگی سے وابستہ ہے
تو دوسری طرف اسی مسافر حج کو عشق کے امتحانات سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔سفر حج کہنے
کو بہت آسان ہے لیکن اس سفر میں قدم قدم
پر احکامات شریعت کی لگام تھامنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ کہیں غفلت سے سفر حج کی
روح اور مغز ضائع نا ہوجائے ۔موسم حج میں
جہاں بہت سارے ادارے حجاج کی تربیت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں وہیں عاشقا ن رسول کی عظیم تحریک دعوت
اسلامی بھی اپنے مخصوص انداز میں حاجیوں کی تربیت کےلئے اپنی
خدمات پیش کرتی ہے۔معاونت حج فارم سے
لیکر اختتام سفر حج تک شانہ بشانہ عازم حج
کے ساتھ مصروف خدمت ہوتی ہے۔تربیت حجاج کی جس
احسن انداز میں علمی وعملی تربیت ہوتی ہے وہ کہیں اور نظر نہیں آتی ہے۔اس سلسلہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ انفارمیشن
ٹیکنالوجی ( I T Dept)نے عازم حج کی
مشکلات کو اور آسان کردیا ہے اور ایک ایسی
موبائل ایپلی کیشن Develop کی جس کی مثال نظر نہیں آتی ہے۔یہ Hajj and Umrah App معلمِ حج وعمرہ کا کردار ادا کرتی ہے ۔
اس ایپ کے فوائد:
عمرہ اور حج کرنے والے کو مسائل حج سے متعلق پریشان ہونے نہیں دیتی ہے۔ہر
ایک عبادت کو کس طرح ادا کرنا ہے ،کس انداز میں تلبیہ پڑھنا ہے ، کس طرح طواف
کعبہ کرنا ہے ، کیاکیا دعائیں پڑھنی اور مانگنی
ہیں ، کس طرح مِنٰی کے میدان میں حاضری پیش کرنی ہے ، عرفات کے میدان میں مناجاتِ باری تعالی کس اندا ز میں بجالانا ہے، مزدلفہ کی رات میں کیسے آہ وزاری کرنی ہے، جمع صلاۃ کہاں کہاں
ہوگی، رمی جمار کا کیا طریقہ ہوگا، عشق
حج میں تشکر کے طور پر کس طرح قربانی پیش کرنی ہے، طواف زیارت اور حج کی
سعی کا صحیح وقت کا انتخاب کب کرناہے ،پھر
سوئے منی آکرمنی کی برکتوں سے کب تلک مالا مال ہونا ہے اور کس کس وقت رمیِ جمار سے
فارغ ہونا ہے۔اس مختصر سے تصور حج کے منظر کے بعد دل کے طواف اور عشق کی تسکین کا سامان
کرنے کےلئے مدینہ کیسے جانا ہے اور وہاں
جامی و عطار کی طرح کیسے تڑپنا مچلانا اور آداب عشق بجا لانا ہے۔جی ہاں یہ سب اس Application کا
خاصہ ہے جو آپ کے سامنے پیش خدمت ہے ذرا ایک جھلک اس کی خصوصیات کو
پڑھئے ۔
اس ایپلی کیشن کی مین اسکرین(Main Screen) پر موجود 15 Features عازم حج وعمرہ کی سہولت کےلئے دیئے گئے ہیں ۔
Umrah
Guide: فقط عمرہ کی
ادائیگی سراانجام دینے والے مسافروں کی
خدمت میں عمرہ کے جملہ احکام ،یعنی سفر عمرہ سے لیکر عمرہ کی ادائیگی
اور سفر مدینہ کے بارے میں مکمل رہنمائی ۔ اس میں عمرہ کرنے والا موبائل کی
اسکرین پر عمرہ گائیڈ کی مدد سے ناصرف
عمرہ کے احکام کو ادا کرسکے گا بلکہ دوران
عمرہ ہر مقام کی دعا اور مناجات کے طریقہ
کی رہنمائی بھی ملے گی۔
Hajj
Guide: حج سے متعلق مکمل رہنمائی یعنی عازم حج کے سفر
میں حج کے احکام اور سفر حج سے متعلق ضروری ہدایات درج کی گئی ہیں۔
Explanation
of Hajj: حج کا طریقہ: گھر سے نکلنے سے لیکر اختتام
حج تک مکمل حج کی وضاحت ، کب کیا کرنا ہے ، کیسے کرناہے ، کیا پڑھنا ہے ، ترتیب
وار کیا کیا ارکان ہوں گے ،ان ارکان کو کیسے ادا کرنا ہے یہ سب عازم حج کی سہولت
کےلئے اس Feature میں موجود ہے ۔
Due
Accepted places: عمرہ اور حج کرنے والے مسافر اکثر اُن
مقامات سے نابلد ہوتے ہیں جہاں دعامانگنے والے کی دعاؤں کو شرف قبولیت سے نوازا
جاتاہے۔شعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی (I T)
نے اس ایپلی کیشن میں مکۃ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ میں موجود 29 ایسے مقامات کی
نشاندہی کی ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
Due: اس فیچر میں وہ تما م دعائیں
جو مختلف مقامات پر مانگی یا پڑھی جاتی ہیں ان سب کو یکجا کرکے Dueکے feature میں پیش کیاگیا ہے تاکہ زائرین حج وعمرہ اپنی اپنی سہولت کے
ساتھ وقتافوقتا پڑھ لیں۔
3D Videos:
اس feature میں مدنی چینل
پر پیش کئے جانے والے حج عمرہ سے متعلق پروگرامز اور حج وعمرہ سے متعلق احکامات کو3D ویڈیو کی صورت
میں بھی پیش کیا گیاہے۔
Sing
language Video: خصوصی اسلامی بھائیوں کا اس ایپلی کیشن میں
خاص خیال رکھا گیا ہے اور ان کےلئے حج و عمرہ کی ادائیگی میں آسانی کےلئے اشاروں کی زبان میں حج وعمرہ کا طریقہ
بیان کیاگیا ہے۔
Place
of Interest: وہ مقامات جہاں کی زیارت کرنا موجب ثواب
اور باعث برکت ہے ۔ عازمین حج وعمرہ اکثر
اس بارے میں پریشان نظر آتے ہیں کہ کس کس
مقام کی زیارت کی جائے تو ان کی سہولت کےلئے اس feature کو بھی پیش کیاگیا ہے۔
Prayer Times: نمازوں کے اوقات اور حنفی وقت کے مطابق نماز ادا کرنے کےلئے پرے ٹائم
ایپلی کیشن کو بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پرے ٹائم ایپلی کیشن کے
فیچرز ایپلی کیشن میں موجود ہیں ۔
Check
list: عمرہ اور حج پر جانے والوں کےلئے کن کن
چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے کیا کیا سامان ساتھ ہونا چاہئے اس کی باقاعدہ ایک لسٹ بھی ہے۔
16 Madani Pearls:
اسی طرح عازمین حج و عمرہ کرنے والوں کےلئے 16 مدنی پھول بھی موجود ہیں۔
Downloaded
items: حج و عمرہ سے متعلق کتابیں ، ویڈیوز
وغیرہ ڈاؤن لوڈ کیجئے اور ڈاؤن لوڈِڈ
ایٹم سے مستفید ہوئے۔
Weather: بدلتے موسم سے ناواقفیت اکثر طبیعت پر گراں گزرتی ہے اسیلئے
عازمین حج وعمرہ کےلئے موسم کی صورت حال سے باخبر رہنے کےلئے Weather کے Feature کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
Currency
Converter: ہر ملک کا اپناسکہ ہوتا ہے جہاں صرف اسی کا
راج ہوتاہے اپنے ملک کے پیسوں کو دوسروں ملک میں استعمال کرنے کے لئے اس ملک کے
پیسوں کو اپنے ملک کے پیسوں کے ساتھ
تبادلہ کیا جاتاہے جس سے پیسوں کی مالیت میں فرق آتا ہے اس فرق کو جاننے کےلئے Currency
Converter سہولت بھی دی گئی ہے۔
: Collection of Kalam: سفر
حج و عمرہ کو پرسوز اور پرکیف بنانے ،دل کے تاروں کو ساز عشق سے چھیڑنے اور کیف
ومستی میں اضافہ
کےلئے نعت ومناجات پر مشتمل پرسوز کلام کو بھی اس ایپلی کیشن کی فہرست میں شامل
کیاگیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کا مختصر سا خاکہ آپ کے سامنے پیش کرنے کا مقصد اس ایپلی کیشن کی اہمیت بتلا نا
مقصود نہیں بلکہ آپ کو ترغیب دلانا ہےتا کہ آپ خود اس ایپلی کیشن کو استعمال
کرکے اس کی اہمیت کے بارے میں ہم سے ضرور اظہار خیال کریں اور دوسرں کو بھی
ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائیں۔