جب بھی حضرت سیدناحسان بن ثابت رضی اللہ عنہ شاعر دربار رسالت ﷺ کا
تذکرۂ جمیل ہوگا وہیں ان شعرا کا بھی ذکر ہو گا جنہوں نے حضرت حسان کے نقشِ پاکو خضر راہ بنایا۔ جنہوں نے بارگاہ رسالت میں
گلہائےعقیدت کے پھول پیش کئے ۔ جن کے کلام کو حضوری کی سعادت حاصل ہوئی انہی شعرائےبارگاہِ
رسالت میں سے ایک نام اعلیٰ حضرت کا بھی ہے جن کا عشق ومستی میں ڈوبےہوئے کلاموں کا مجموعہ حدائق بخشش ہے ۔
یہ وہ کلام ہے جو فن شاعری میں اپنی مثال آپ ہے ،جس
کے لفظ لفظ سےعشقِ مصطفی کی خوشبو آتی ہے،جس
کا حرف حرف محبت رسول کی سوغات تقسیم کرتا ہے ۔جس کلام سے عاشقان رسول کے مشام جان
معطر ہوتے ہیں، دل محظوظ ہوتے ہیں،آنکھیں پر نم ہوتی ہیں اور روح کی فرحت
وانبساط میں اضافہ ہوتاہے ۔
اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کے عشق میں سوز اور دل میں ساز محبت کے ترانے بجانے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی نے کلام ِاعلیٰ حضرت کی وہ خدمت کی کہ
اب ہر لب نغمات رضا سے گونج رہا ہے ۔ایک خوبصورت ایپ جس کے مختلف پہلو اور فنکشن کو استعمال کرکے کلا م اعلیٰ حضرت
سے صحیح طور پر مستفید ہواجاتا ہے۔
اس ایپ میں کلام رضا کو حروف تہجی ، ردیف کے ساتھ پیش کرکے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے کلام
اعلیٰ حضرت پڑھنے کےلئے اور آسان بنا دیا۔من پسند کلام پڑھنے کےلئے سرچنگ اور عاشقان
رسول کے ذوقِ نظرکرنے کےلئے شیئرنگ کی
سہولت اور بہت کچھ ۔ آپ بھی ضرور کلام
اعلیٰ حضرت موبائل ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اس سے مفید ہوں۔(رپوٹ: نعمان عطاری شعبہ آئی ٹی)