درود شریف  وہ مقبول ِبارگاہِ الٰہی وظیفہ ہے جس کا پڑھنا سننا نہ صرف باعثِ برکت بلکہ موجب ِ سعادت،نزول رحمت، بلندیٔ درجات، محو خطا اور قرب الٰہی وبارگاہ محبوب رب العالمین کا سبب بھی ہے۔

درود شریف کے فیض سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کوششیں ثمر بار ہوئیں اور ایک ایسی موبائل Application متعارف کروائی گئی جو سوغات درودشریف سے مالامال ہوکر عاشقان رسول کے مشام جاں کو معطر کرتی ہے۔ اس Application کی خاصیت یہ ہےکہ جب بھی آپ اپنے موبائل کو Off کرکے On کریں گے تو درود شریف کے مختلف صیغو ں کے ساتھ درود پاک سننے کی سعادت حاصل ہوگی ۔

اس Application میں آپ کےلئے درود شریف کے مختلف صیغوں کی فہرست، درود شریف سننے کا شرف حاصل کرنےکےلئے یاد دہانی کی سہولت، درود شریف کے فضائل، Silent موڈ میں درود کی برکت ، تسبیح Counter اور بہت کچھ ۔ اس ایپلی کیشن سے نہ صرف آپ فائدہ اٹھائیں بلکہ دیگر عاشقان رسول کو بھی سوغات درود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کےلئے ترغیب دلائیں۔