موبائل ایپلی کیشن ” online rohani ilaj & istikhara
“ جاری کرنے کا مقصد
آزمائشیں
اور پریشانیاں کسی بھی قسم کی ہو انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر رکھتی ہیں۔ بسا اوقات ان پریشانیوں کا حل نہ ہونےکی وجہ سے ہنستا کھیلتا انسان موت کے منہ میں
چلا جاتا ہے۔ لیکن اگر یہ انسان اللہ سے مدد طلب کرے اور رنج وغم نیز بیماریوں
پر صبرکرے تو یہی چیزیں انسان کو ان پریشان حالات سے
چھٹکارا دلادیتی ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے عوام کی آسانی اور امت محمد یہﷺ
کی غمخوری کےلئےموبائل ایپلی کیشن online rohani ilaj & istikhara لانچ کی ہوئی ہے۔اس ایپلی کیشن میں
یہ بہترین آپشنز موجود ہیں:آن لائن استخارہ ٭آن لائن مرید ٭آن لائن تعویذ ٭آن لائن
کاٹ اور بہت کچھ۔
اس
ایپلی کیشن کو پیش کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ دکھیاری امت کو شیخ طریقت امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعلیم
کردہ اورادو وظائف کی برکتیں حاصل ہوں ۔ روحانی علاج اور استخارہ ایپلی کیشن میں زندگی میں پیش آنے والے مسائل ، پریشانیاں اور دنیاوی تکلیف سے نجات اور قرب الٰہی حاصل کرنے
کےلئے چالیس اسماء الٰہی کا تحفہ پیش کیاگیا ہے ۔ اس ایپلی کیشن سے ضرور مستفید ہوئیے اور بیماریوں
اور پریشانیوں اور رنج و غم سے نجات پائیے ۔
اس
اپیلی کیشن کو استعمال کرکے آپ بیماریوں کی
کاٹ، کسی کام کےکرنے/ نہ کرنے کے
بارے میں استخارہ اور شیخ طریقت امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت بھی کرسکتے ہیں ۔