دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5مئی2020ء بروز منگل سیالکوٹ کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد ریجن نگران اسلامی  بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے اور منسلک و شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5مئی2020ء بروز منگل راولپنڈی میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد ریجن نگران اسلامی  بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سابقہ اور موجودہ سال کے ڈونیشن کا تقابل کیانیز سالانہ ڈونیشن کے لئے زیاد ہ سے زیاد ہ کو شش کرنے کے اہداف دیتے ہوئے اس میں ہونے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شخصیات خواتین کو اپنی زکوۃ ،فطرہ ،صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔اسی حوالے سے 3 مئی 2020ءبروز اتوار راولپنڈی میں شخصیات خواتین کے درمیان بذریعہ کال سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3مئی 2020ءبروز اتوار فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن اور لیاقت ٹاؤن گلفشاں کالونی کی حلقہ نگران  اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام2مئی2020ءبروز ہفتہ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن ،زون نگران  اسلامی بہن اور رضا آباد ڈویژن نگران اسلامی بہن کی فیصل آباد شہرکے علاقے میٹرو پول کالونی میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔شخصیات نے لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا کہ کس طرح امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ایک آواز پر دعوت اسلامی کے کارکنوں نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کےلئے بلڈ ڈونیشن سیل قائم کئےاور دعوت اسلامی سے محبت رکھنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں بلڈ ڈونیٹ کئےنیزکرونا متاثرین،مستحقین کی بہت باعزت طریقے سے مدد کی ترکیب بنائی۔دعوت اسلامی کے بارے میں شخصیات نے زبردست تاثرات کا اظہار کرتےہوئے ہاتھوں ہاتھ کئی لاکھ ڈونیشن دعوت اسلامی کے لئے پیش کئے۔


کراچی سینٹرل ساؤتھ نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی ہوٹل کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نےشخصیات  خواتین نے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ ایک شخصیت خاتون نےاپنے زیورات دعوت اسلامی کے مدنی عطیات کے لئے پیش کر دئیے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”احترامِ رمضان“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم و بیش5 لاکھ45ہزار631اسلامی بہنوں نے رسالہ ”احترامِ رمضان“پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام30اپریل2020ء  بروز جمعہ علی پور فراش کابینہ کی عید گاہ ڈویژن میں آن لائن شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل اور دعوت اسلامی کا مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمات کا ذکر کیا، زکوٰة کی اہمیت کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اپنی زکوٰة ، صدقات وخیرات دعوت اسلامی کو دے کر جائز ، دینی، اصلاحی، فلاحی، خیر خواہی اور بھلائی کے کام میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کلفٹن اور نوری آباد کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ  سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے اپنے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔


ایسٹ کورنگی زون چکرا گوٹھ  کورنگی ڈیڑھ نمبر میں زون مشاورت کے جوان بیٹے جن کی عمر 26 سال تھی،29 اپریل2020ء کو اچانک سر درد اٹھا اور چند گھنٹوں بعد انتقال ہو گیا۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے 30 اپریل2020ء کو ان کے گھر جاکر ان کی والدہ سے تعزیت کی اور دیگر اہل خانہ کوتسلی دی اور صبر کی تلقین کی۔ دعائے مغفرت بھی کی گئی اور ان کے لئے ایصال ثواب کرنے کا بھی ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم مئی2020ء بروز جمعہ شمالی لاہور زون کی  ڈیفنس اور فیروز پور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہورریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن کے حوالے سے فالواپ کیا نیز مزید ڈونیشن بڑھانے کے لئے نکات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام28اپریل2020ء کو کراچی سینٹرل  زون کی کھارادر کابینہ ڈویژن کیماڑی میں آٹھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کال کانفرنس کے ذریعے نیکی کی دعوت کی ترکیب بنائی۔کراچی ریجن نگران،دو کابینہ مشاورت ، دو ڈویژن مشاورت اور آٹھ مدنی کام کی ذمہ دار ذیلی اور منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی کام کاذہن دیاس میں مدنی عطیات ، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت، مطالعہ کرنے کا ذہن اور مطالعے کو مضبوط کرنے نیز کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی۔