پچھلے دنوں اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  پاکستان کےشہر لیہ زون اجلاس ہوا دو کابینہ کی تمام ڈویژن سطح کی کفن دفن ذمہ داران سمیت پاکستان سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےشرکت کی۔ مدنی مشورے میں جن ڈویژن میں تقرریاں نہیں تھیں اس پر ذمہ داران کی تقرری ہوئی اور علاقہ سطح پر کفن دفن اجتماعات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020ء  بروزبدھ لاہور میں ون ڈے سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن کی نگران اسلامی بہن نے” صلہ رحمی “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرنے کیا۔بیان کے اختتام پر ڈونیشن کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020ء  بروزبدھ لاہور میں ون ڈے سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران پاکستان اسلامی بہن نے” صلہ رحمی “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020ء  بروزبدھ کراچی ریجن کے علاقے DHA میں ون ڈے سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اس سیشن میں نگران اسلامی بہن نے رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور قطعِ تعلقی کی مذمت کو بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 25 جون 2020ءبروز جمعرات جامشورو کابینہ کی ڈویژن کوٹری میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنے اعمال کے محاسبے کے لئے مدنی انعامات کی ترغیب دلائی ۔ مدنی انعامات پر عمل کی افادیت بیان کی گئی اور اپنے شب وروز نیک اعمال میں گزارنے کے لئے فکر مدینہ کرنے پر توجہ دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام 25جون 2020 ءبروز جمعرات لاہور ریجن نارووال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جون 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن میں بذریعہ زوم لنک ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے”صلہ رحمی“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کے فضائل بیان فرمائےاور آپس میں حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی ترغیب دلائی نیز قطع تعلقی سے بچنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون2020ء کو ڈی ایچ اے فیز5 کراچی میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں مجلس رابطہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جون 2020ء کو مدنی کالونی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے(DHA )میں ”تفسیر کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف امور پر نکات دئیے نیز مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی  پاکستان کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزلاک ڈاؤن کی صورتحال میں شخصیات کو مدنی ماحول سے منسلک رکھنے کے لیے انفرادی رابطے کرنے اور کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


20جون2020ءکراچی ریجن  ڈرگ روڈ کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا۔ زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کے حوالے سے شرکا کو اہم نکات فراہم کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے لاک ڈاؤن میں مدنی کام کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔