دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26جون2020 ءکو فیصل آباد کی ڈویژن ملت روڈ میں بذریعہ کانفرنس کال ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملت روڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے"صبر کی برکتیں"کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااور قراٰن و حدیث کی روشنی میں صبر کے فضائل اور بے صبری کے نقصانات بیان کئے نیز مختلف مواقع پر صبر کی دولت کو کیسے اپنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔