دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 9فروری 2020ء کو میر پور خاص میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےا ن کی تربیت کی اور اطراف کابینات میں مدنی کاموں کو بڑھانے ، مدنی عطیات جمع کرنے اور ماہانہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں شریف آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لیاقت آباد کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں مزید بہتری کےلئےا ہداف دئیے۔ 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شہداد پور میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈویژن کی تقرریاں مکمل کی گئیں نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شہداد پور کابینہ میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں نوابشاہ کی زون نگران ،دیگر زون مشاورت ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتیں ،ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نوابشاہ کی زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھراکیا ۔ اجلاس میں آٹھ مدنی کاموں کے نکات پر کلام ہوا اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 9 فروری 2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدرستہ المدینہ للبنات فیضان نور فاطمہ میں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن شعبہ ذمہ داراسلامی بہنیں ،شمالی لاہور،جنوبی لاہور کی زون تا کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں اور گوجرانوالہ زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ماہ رمضان المبارک کے نکات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےاچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس اجلاس میں باقی تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے بذریعۂ کال شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چشمہ ڈویژن کے علاقے عمر خیل میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پہاڑ پور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کےتربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پہاڑ پور کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کابینہ جمشید روڈ کراچی میں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع میں خصوصی طور پر صاحبزدیِ عطار سَلّمَھَا الغَفَّار نے شرکت کی۔ صاحبزدیِ عطار سَلّمَھَا الغَفَّار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرستہ المدینہ میں داخلے لینے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے آخر میں رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوا نیز صاحبزدیِ عطار سَلّمَھَا الغَفَّار نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

صاحبزدیِ عطار سَلّمَھَا الغَفَّار نے صدرکابینہ نگران اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر تشریف لے گئیں اور ان کی والدہ مر حومہ کے بلندیِ درجات کے لئے دعا کی۔

09 فروری2020ء کو گلشن اقبال بلاک کراچی میں چہلم کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جامعۃ المدینہ للبنات پاک سطح کورسز   ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں  راولپنڈی کے ذیلی حلقہ ”عمر فاروق“ میں ایک اسلامی بہن کا انتقال ہوگیا۔ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے مرحومہ کے اہلِ خانہ نے تعزیت کی اور مرحومہ اسلامی بہن کو غسل دیا۔ بعد میں سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے "آخرت کی تیاری اور ایصال ثواب" کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں پر شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے اور اپنے مرحومین کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اہل خانہ نےمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے 12 مرلے کا پلاٹ دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت پیش کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8فروری2020ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےکراچی  گلشن اقبال میں قائم دارالسنہ للبنات میں حاضری دی اور وہاں پر اصلاح ِ اعمال کورس میں استقامت کے موضوع پر بیا ن کیا نیز بیان میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ یہ بیان پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی بذریعۂ لنک سنا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 فروری 2020ءبروز اتوار جوہر ٹاؤن لاہور میں تعویذاتِ عطاریہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں  کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور رمضان المبارک کی حوالے سے اہم نکات دئیے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اہداف پیش کئے۔