دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن ، زون نگران اور کابینہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب دلائی اور ڈویژن وائز ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔