دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2020ء  کو میر پور کشمیر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ڈونیشن کی ریکوری مکمل کروانے کا ہدف دیا۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو مزید بڑھانےاورتقرریوں کا فالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلتے وقت کن احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھا جائے اس پر بھی کلام ہوا۔