دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2020ء  کو سیالکوٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈونیشن کی موجودہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ڈونیشن کی ریکوری مکمل کروانے کا ہدف دیا جبکہ شیڈول کے مطابق شیڈول بنانے اور جمع کروانے ،تقرریوں کا فالو اپ کرنے اور کوائف فارم فِل کرنے کا طریقہ بتایا۔