دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  11جون 2020ء بروز جمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن کا پاک سطح کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہواجس میں "سیمی فائنل ڈونیشن " کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور جہاں کمزوری ہے اسکی نشاندہی کرتے ہوئے 30 جون تک سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی، شعبہ دارالسنہ کے تحت بذریعہ آن لائن کورسز کی ترکیب شروع کرنے،شعبہ شب و روز ریجن سطح اسلامی بہن کا تقرر کرنے ، مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم میں مدنی کام کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف پُر کروانے ، انفرادی محاسبہ کارکردگی، مجلس مدنی انعامات کے تحت مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کی کارکردگی جمع کروانے اور ماہانہ آٹھ مدنی کام کارکردگی میں درج شعبہ جات کی کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔