دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20جون 2020ء بروز ہفتہ پاکستان نگران اسلامی بہن کا شعبہ فیضان مرشد کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح اور زون سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔پاکستان نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے آن لائن کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیزمنسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے، پیپر ورک مکمل کرنے،ماہانہ اجلاس وقت پر لینے، کارکردگی وقت پر جمع کروانے، ماتحت کے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی چیک کرنے کا ذہن دیا۔