دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون2020ء بروز بدھ راولپنڈی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”لالچ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطا کردہ مدنی تحریک میں شامل کاموں (گھر درس،محاسبہ،1200 درود پاک وغیرہ) میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فطرے کے ضروری مسائل “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی تقریباً4لاکھ 5ہزار409 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ فطرے کے ضروری مسائل“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2020ءبروز جمعرات ہزارہ زون میں ” ون ڈے سیشن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہورریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد میں زون نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن  نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورانفرادی کوشش کے عمل کو تیز کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام27  مئی 2020ء بروز بدھ پاکستان کے شہر حیدرآباد میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلام میں شادی کا تصور کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فضول خرچی سے بچتے ہوئے اور سنتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے یہ خوشی کے معاملات انجام دیئے جائیں اس پر ذہن سازی کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ "زائرین مدینہ کے ایمان افروز واقعات " پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بیرون ملک کی4لاکھ74 ہزار139 اسلامی بہنوں کی رسالہ" زائرین مدینہ کے ایمان افروز واقعات " پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا دفتر کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دفتر کے کاموں میں مزید بہتری لانے نیز دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


16مئی2020ء کو  اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز انہیں اپنے شعبے کے تحت شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے کرکے زیاہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15مئی 2020 بروز جمعۃ المبارک حیدرآباد زون  جامشورو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد ریجن نگران اسلامی نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کی اہمیت کو بیان کیا نیزموجودہ صورتِ حال میں کس طرح مدنی عطیات کرنے ہیں اس پر توجہ دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14اور15 مئی 2020ءبروز جمعرات اور جمعہ گوجرانوالہ زون کے ایک   کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہواجس میں ڈویژن تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہورریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کامو ں کو مزید بڑھانے نیز سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے منسلک و شخصیات خواتین سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15مئی 2020 بروز جمعۃ المبارک  پاکپتن اور گوجرہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورموجودہ لاک ڈاؤن میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے انفرادی ملاقات اورشخصیات خواتین سے رابطوں کی ترغیب دلائی نیز26 رمضان المبارک تک اپنے ڈونیشنز اہداف کو بھر پور طریقے سے پورا کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14مئی2020ءبروز  جمعرات کشمور زون ڈہرکی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موجودہ حالات میں دین کی خدمت کے ذرائع کو کس طرح اختیار کیا جائے اس بارے میں نکات فراہم کئے نیزنیکی کی دعوت بذریعہ کال دینے، دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اورانفرادی کوشش کر کے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر عوام اسلامی بہنوں کو صدقات نافلہ، صدقات واجبہ دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔