پاکستان نگران اسلامی بہن کا گلگت زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ بذریعہ کال اجلاس

22 اپریل2020ء بروزبدھ دعوتِ اسلامی کےزیر
اہتمام پاکستان نگران اسلامی بہن کا گلگت زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون و
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان
نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو بڑھانے، منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط کرنے جبکہ سالانہ ڈونیشن کےلئے کوششیں تیز
کرنے کا ذہن دیا۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کا پشاورزون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ
اجلاس

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام22 اپریل2020ء بروزبدھ
پاکستان نگران اسلامی بہن کاپشاورزون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا
جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موجودہ
صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز آن لائن شخصیات اجتماع
منعقد کرنے نیز سالانہ ڈونیشن کےلئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کا
ہزارہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام22 اپریل2020ء بروزبدھ
پاکستان نگران اسلامی بہن کا ہزارہ زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے ،سالانہ ڈونیشن ، آٹھ مدنی کاموں کو بڑھانے اور آن لائن شخصیات اجتماع کروانے کا ذہن دیانیزOne Day Sessionکے حوالے سے ترغیب دلائی۔
حیدر آباد کے علاقےلطیف آباد 8 نمبر میں کال کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام حیدر آباد کے علاقےلطیف
آباد 8 نمبر میں کال کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی
بہن نےسنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے ڈونیشنز دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب
دلائی۔

اس وقت جب کہ عالم انسانیت غم و اضطراب میں روز
گار و معاش کی فکر میں مستغرق ہے مدنی چینل نے 19
اپریل 2020ءبروز اتوار کو ایک انو کھا
انقلابی سلسلہ بنام "یہ بھی ضروری ہے" نشر کر کے دنیا بھر کے
مسلمانوں میں با لخصوص دعوت اسلامی والوں/ والیوں میں قربانی کا نیا جذبہ بیدار کیاجس میں نگران شوری ٰمولانا عمران عطاری مد ظلہ
العالی اور دیگرا راکین شوریٰ نے اپنے قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔ گڈاپ زون میں مدنی چینل
پر نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری کا
سلسلہ "یہ بھی ضروری
ہے" دیکھنے کے اس سلسلہ کی تشہیر کی گئی ذمہ داران اور شخصیات کو
دیکھنے کا ذہن دیا گیاـ کثیر
تعداد میں اس سلسلہ کو دیکھا اور اپنی نیتیں
پیش کی گئی۔الحمدللہ ہاتھوں ہاتھ5لاکھ55 ہزارروپےرقم جمع ہو گئی ہے ۔اس کے ساتھ ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک جوڑی ٹاپس بھی پیش کئے۔

سرجانی کابینہ میں مدنی چینل پر نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مد ظلہ
العالیکا سلسلہ "یہ بھی ضروری ہے" کی تشہیر کی
گئی، ذمہ داراسلامی بہنوں اور شخصیات کو دیکھنے کا ذہن دیا گیا۔ کثیر
تعداد میں اس سلسلہ کو دیکھا گیا ۔ اسی
سلسلے کے دوران مدنی عطیات کی ترغیب پر سرجانی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
کوششوں سے76 ہزار566روپےرقم جمع گئے
ساتھ ہی ایک چاندی کی انگوٹھی اور ایک جوڑی
ٹاپس بھی دعوتِ اسلامی کو دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل2020ء کو
کراچی ایسٹ زون گلزار ہجری کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف بھی پیش کیا نیزصدقے کے
فضائل اور صدقہ کرنے کی اہمیت کو بیان کرتےہوئے دعوت اسلامی کو خود بھی ڈونیشن دینے
اور اپنے شعبے سے وابستہ دوسری اسلامی بہنوں سے بھی جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ایسٹ زون میں کابینہ سطح پر ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی ایسٹ زون میں کابینہ
سطح پر ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شخصیات سے رابطہ کرنے اور بہتر
انداز میں اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
کراچی ایسٹ زون میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں 11 کابینات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائز ہ لیا گیا اورمدنی انعامات کے رسالوں
کی کمی کو دور کرنے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے گئے،کانفرنس
کال کے ذریعے مدنی مشورے رکھ کر ڈویژن تا ذيلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
نکات پہنچانے اور مدنی انعامات کے
اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر میں دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع
کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”ایمان پر خاتمہ“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5
لاکھ89 ہزار242اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ایمان پر خاتمہ“ پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پاکستان کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
کا اجلاس

گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام پاکستان کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور
بہتری لانے نیزان دنوں شخصیات کو مدنی کاموں سے وابستہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی۔
حیدر آباد ریجن سطح ذمہ دار نے میرپور زون تا
کابینہ ذمہ داران کے ٹیلیفونک اجلاس لیا

14 اپریل 2020 کو حیدر آباد ریجن سطح ذمہ دار
نے میرپور زون تا کابینہ ذمہ داران کے ٹیلیفونک اجلاس کی ترکیب بنائی جس میں
ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا ۔عملی شیڈول کے بارے میں پوچھ گچھ فرمائی گئی مزید مدنی انعامات کی ترغیب دلائی گئی ۔تقرری
مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔ذمہ دار نے نیتیں بھی پیش کیں۔