Under the supervision of Dawat-e-Islami, the Religious Halqah was conducted through internet in the Sydney kabina of Australia Region on 21 October 2021. Approximately, *30* Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Halaqah. Sydney kabina nigran islamic sister, kabina zimadar Islamic sisters, division zimadar islamic sisters and new islamic sisters were among from those attendees (islamic sisters).

The Islamic sisters were performed their responsibilities to the fullest in each assigned shoba. Moreover, Islamic sisters had the privileged to listen about the Madani pearls of the preacher and were taught about the rules of the traveler's prayer in the Farz uloom Shoba.


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا اپنی آفس کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں اوور سیز میں ہونے والے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور پچھلے مشورے میں بین الاقوامی امور کے معاون نگران رکن شوریٰ نے جو اہداف دیئے تھے اس کا جائزہ لیا گیا تاکہ اب ہونے والے مدنی مشورے میں اس کا رپلائی دیا جا سکے ۔


دعوت اسلامى کے زير اہتمام آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں كم وبيش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مسافر کی نماز کے احکام کے متعلق نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, through one day online session in English language, ijtima’ e meelad was conducted in the Sydney kabina of Australia Region on 23 October 2021. Approximately, 46 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual gathering.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic of beauty of Mustafa” ﷺ.

Sydney Nigran e Kabina Islamic sister motivated the attendees (Islamic sisters) to attend Sunnah-inspiring Ijtima, religious halqah and to read weekly booklet regularly. Moreover, she also motivated them to contribute as much as possible in the upcoming Telethon campaign by Dawateislami.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, the religious Halqah in English language was conducted through internet in Sydney kabina of Australia Region on 9 October 2021. Approximately, 39 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Halqah.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayan on the topic of Oceanic Dome and motivated the attendees (Islamic sisters) to take part in the religious activities practically. Moreover, they are also motivated to attend the upcoming Ijtema e Meelad and to read weekly booklet regularly.


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انگلش زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ پابندی سے پڑھنے کا ذہن بنایا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انگلش زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ اجتماعِ میلاد كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”حسن و جمالِ مصطفىٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو آپ ﷺ کی سیرت، معجزات اورتشریف آوری کے متعلق بتایا ۔

بعد میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی مدنی پھول دئیے اور اسلامى بہنوں کو دینی حلقوں میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالہ پابندی سے پڑھنے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام آسٹریلیا  کے شہر سڈنی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں كابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح نگران اسلامی بہنوں اور ان کی مشاورات کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

كابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ”مدرسات کو كيسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر تربیتی نکات بیان کئے نیزمدرسات کا ذہن بنایا کہ سنجیدگی کو اپنے اخلاق كا حصہ بنالیں اور زبان کے قفل مدینہ کی عادت بنالیں۔

مدرسات کو ترغیب دلائی گئی کہ ان کی ڈویژن میں جن اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ یا ناظره ٹیسٹ پاس کر لیا ہے تو وہ جلد سے جلد اپنے آپ کو پڑھانے کے لئے پیش کر دیں، اس سلسلے میں اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دئیے گئے۔

مزید مدرسات کو یہ ذہن بھی دیا گیا کہ کم از کم ہر مُدَرِسَہ گھر مَدْرَسَہ ضرور پڑھائیں۔تمام مدرسات کو فرض علوم كورس كرنے اور اس کا ٹیسٹ پاس کرنے کی ترغيب دلائی گئی مزید جنہوں نے صرف مدنی قاعدہ کا ٹیسٹ پاس کیا ہے ان کو ناظرہ پاس کرنے کا بھی ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام بنگلہ دیش CTG ریجن کاکس بازار زون چندونیش کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” شانِ مصطفی ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ ﷺ کے معجزات کے بارے میں اور آپ ﷺ کے لعاب دہن کی برکات کے بارے میں بتایا نیز تلاوت کی سنت و آداب کے مدنی پھول بھی بیان کئے۔



دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کابینہ سطح پر بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”وقت کی قدر و قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو وقت ضائع کرنے والے امور کی نشاندہی کےمتعلق نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس بات کا خاص ذہن ديا گیا کہ اپنے قیمتی لمحات کی قدر کیجئے، تقویٰ اور پرہیزگاری اپنائیے، اپنی زندگی کو فضولیات اور دنیوی عیش و عشرت میں نہ گنوائیے۔ وقت اللہ پاک کی نعمت ہے اس کی قدر کرتے ہوئے نیکیوں میں گزاریں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نیوزی لیڈ کے شہر آکلینڈ(Auckland) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع كا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔