دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  نیوزی لینڈ میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق پانچ دن پر مشتمل ایک کورس بنام”شمائل مصطفیٰ ﷺ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺکے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔اسلامی بہنوں نے مکتبۃ المدینہ سے ”سیرت رسول عربی“ اور ”فضائل امہات المومنین“ کتاب خریدنے اور مطالعہ کرنے کی نیتیں پیش کی جبکہ ”دلائل الخیرات“ پڑھنے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مجلس بین الاقوامی امور کی رکن شب وروز ذمہ  داراسلامی بہن کا آسڑیلیا اور امریکہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں شب و روز ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو شب و روز کی مدنی خبریں وصول کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا نیز کارکردگی فارم فِل کرنے، ماہانہ شیڈول بنانے اور یہ دونوں کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی تر غیب دلائی گئی۔ 


دینی کاموں کے لئےمشورہ کرنا اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سنت ہے،  دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں بھی مدنی مشوروں کا نظام بنا ہوا ہے، اسی نظام کے تحت عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ملک و بیرون ملک سے اراکین نے شرکت کی۔

یاد رہے دعوت اسلامی کی عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی کل 30 اراکین ہیں۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے تین دن کے ذمہ داران کے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اجتماع کی تاریخوں کے بارے میں ڈسکس ہوئی۔نفل روزوں کی کارکردگی بہتر کرنے پر کلام ہوا اور دارلمدینہ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کرنے کے کچھ اصول باہمی مشاورت سے طے کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا ریجن نگران اسلامی بہن اور ملک برونائی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز ملک برونائی کے معاملات پر موجودہ کیفیت پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال سے وابستہ کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  25 اکتوبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں 5دن پر مشتمل ”شمائلِ مصطفیٰ کورس“ کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ، خصائص وغیرہ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” نماز کے احکام“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیزبرگ  میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی نیز علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں مدنی مشورےکا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ربیع الاول کے نکات کے حوالے سے کلام کیا نیز ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔