دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 6 جنورى 2022 ءبروز
جمعرات کو آسٹریلیا کى سڈنی كابینہ میں
بذریعہ انٹرنیٹ کابینہ سطح کےمدنى مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت
اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگرانِ
کابینہ اسلامی بہن نے’’ سیکھنے کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں كى سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز
ہر ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع سے متعلق آئندہ کے لئے اہداف مقرر کئے۔ مزید ماہنامہ فیضان
مدینہ پڑھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ علاوہ ازیں ہر ماہ کفن دفن سیشنز منعقد کروانے اور اسلامى
بہنوں کے کفن دفن ٹیسٹ کے سلسلے میں نکات
بتائےاور اصلاح اعمال اجتماع کروانے نیز سڈنی کابینہ میں آنے والے نئے شارٹ کارسز کے
حوالے سے بھی اپڈیٹ معلومات دیں۔اختتام پر
سود جیسے گناہ سے بچنے اور مدنی مذاكره ديکھنے کی ترغیب دلائی ۔