دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28،25،23،22،21 جنوری 2022ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 5 دن پر مشتمل آن لائن روحانی علاج کورس کروایا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

بین الاقوامی سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے دینی کام کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے اور مدنی پھول لکھوائے نیز کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی غمخواری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ریجن سینٹرل ایشیا میں وہاں کے ہاسپٹل میں طالبات  کے درمیان میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور یو اے ای میں ون ڈے سیشن ، مدرسۃ المدینہ لگانے سے متعلق نیو اپ ڈیٹ دی ۔

دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن دارالسنہ کی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے ٹائم مینجمنٹ اور مدنی مرکز کے دیئے گئے طریقہ کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے25 جنوری 2022 ءکو ساؤدرن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں موزمبیق اور ماریشس کی دو سطحوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

علاقائی دورہ اور محفل نعت ذمہ دار(مجلس بین الاقوامی اُمور ) کی اسلامی بہنوں نے خبر گیری کے حوالے سے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو ماتحت کی خبر گیری رکھنے، ان سے مضبوط رابطے رکھنے کی تربیت کی۔ مزید سابقہ کارکردگی کا فا لو اپ کرتے ہوئے علاقائی دورے مضبوط کرنے ،محفل نعت، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مدنی قافلوں کے شعبے پر کلام کیا ان سب شعبوں کو مضبوط کرنے کی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022 ءکو مجلس بین الاقوامی امور شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیاریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا جس میں سڈنی کی ذمہ داراسلامی بہن نے  شرکت کی۔

مدنی مشورے میں وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مکتبۃُالمدینہ اور تقسیم رسائل کے اہداف دیئے گئے نیز شب وروز کے بارے میں معلومات دی گئیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلوں کےبارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 21 جنوری 2022ء کو ترکی اور افریقن عرب ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جو اسلامی بہنیں ترکی میں دینی کام کر رہی ہیں اس سے متعلق نئی ریجن نگران اسلامی بہن کو اپ ڈیٹ کیا ۔مزید دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے اس میں آئندہ کے لئے اہداف بتائے۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام21 جنوری 2022ء کونگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےحرمین طیبین ذمہ دار ، حج و عمرہ ذمہ دار ( ملک و عالمی سطح ) پاکستان نگران و مدنی ریجن نگران اسلامی بہنوں کا حرمین طیبین میں دینی کام سے متعلق مدنی مشورہ لیا جس میں رمضان میں عمرہ اور اس میں عازمین مدینہ کی تربیت و ان سے دینی کام لینے سے متعلق بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مکتبۃُالمدینہ (اسلامی بہنیں) کے تحت 22 جنوری 2022 ءکو مجلس بین الاقوامی امور شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیاریجن اور سڈنی کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز مکتبۃُالمدینہ اور تقسیم رسائل کے اہداف دیئے گئے اور شعبہ شب وروز کے بارے میں معلومات دی گئیں ۔ علاوہ ازیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلوں کےبارے میں تفصیل سے بتایا گیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2022ءکو بنگلادیش  کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

مدنی مشورے میں شعبہ رابطہ ذمہ دار کی اسلامی بہن نے مشورے میں شعبے کادینی کام بڑھانے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور اس شعبے کے حوالے سے بنگلادیش میں دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والےسواالات کے جوابات دیئے۔ مزید 2022ءکے اہداف بھی دئیے ۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 18 جنوری 2022ء کو موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اس مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بتائے اور شعبہ رابطہ میں دینی کام کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز سنتوں بهرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ مزید اس ملک میں میمنی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع بھی شروع ہواجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جنوری 2022ء  کوبوٹسوانا کی نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل اینڈ ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مشورے میں ماہِ رمضان کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔آخر ميں شعبہ شارٹ کوسز كو مضبوط بنانے کی نیت کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20 جنوری 2022ء کو زمبابوے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور ساؤدرن و سینٹرل افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہنوں نے انہیں فروری 2022ء کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔ مزید دیگر دینی کاموں میں اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جنوری 2022ء  کو اصلاحِ اعمال ذمہ دار ( عالمی سطح ) اور سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی مذاکرہ و شعبہ اصلاحِ اعمال میں کس طرح بہتری آئے اس سے متعلق نکات بتائے ۔