دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام کینیڈا کے شہر برامپٹن اور کیلگری میں جنوری 2022ء کے st week1 کو بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں کم وبیش 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ حرص کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں اسلامی بہنوں کو حرص و لالچ سے بچتے ہوئے نیکیوں کی حرص کو اپنانے کا ذہن دیا اور قناعت کو اختیار کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں عاملات نیک اعمال بننے کا کہا ۔

٭اسی طرح کینیڈا کے شہر مونٹریال Montreal اور تھارن کلف Thorncliffe میں جنوری 2022 ءکے پہلے ہفتے کو بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ باپ کی شان ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ، ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کرنے نیز خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

٭علاوہ ازیں 31دسمبر 2021ءکو کینیڈا کے شہر مسی ساگا Mississauga اور تھورن کلف Thorncliffe میں بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 30مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’زیادہ وقت نیکیوں میں کیسے گزارا جائے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

٭ دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو Sacramento میں اسلامی بہنوں کا فیضان مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 28 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’حرص کے نقصانات اور قناعت کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو سونے، جاگنے کی سنتیں و آداب بھی بتائی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے پڑھانے کا ذہن دیا ۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29دسمبر 2021ءکو کینیڈا کے شہر( برامپٹن Brampton) میں بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ تبرکات کی برکات ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو تبرکات کی تعظیم اور ان کے وسیلے سے دعا مانگنے کا ذہن دیا نیز ان کی زیارت کرکے برکتیں حاصل کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔