دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 دسمبر2021 ء کو آسٹریلیا ریجن کے پرتھ کابینہ میں مدنی مشورہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے اور ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع میں مزید اسلامی بہنوں کو دعوت دینے کے اہداف دیئے۔ مزید اسلامی بہنوں سے اجتماع پاک میں وقت پر شرکت کرنے اور منظم انداز سے اجتماع منعقد کروانے کے سلسلے میں کلام کیا گیا نیز نیک اعمال کا رسالہ پابندی سے پُر کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔