
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 13 دسمبر2021ء بروز پیر کو بذریعہ انٹرنیٹ جنوبی کوریا کی جملہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہدف بنا کر کام کرنے کےمدنی پھولوں پر کلام ہوا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29دسمبر2021ء بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ
انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے ’’والد کی
خدمت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور والدین کی نافرمانی سے بچنےکے بارے میں احادیث بتاکر ان کی خدمت کے بارے میں علماء کرام کے فرمان بھی
بتائے نیز سنن و آداب کے حلقے میں امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے سے کپڑے پہنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے۔
بنگلادیش
کے شہر ڈھاکہ ڈویژن مارکیٹ کیمپ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن
(اسلامی بہنیں) زیر
اہتمام 29 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی محمد پور کابینہ کی
مارکیٹ کیمپ ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بھی سیکھایا ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی
دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے رہنمائی
کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں CTG
ریجن کی ہل ٹریک زون میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ علاقائی دورہ کرنے اورہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
٭اسی طرح شعبہ
علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کےتحت
پچھلے دنوں چٹاگانگ ریجن کی CTG موہنگر زون کی کرنافلی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔وہاں پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار
رسالہ پڑھا سنا گیا جس میں (ماونتكادا montcada ) (ترینیتات
trinitat ) (بئیر امات (virrei amaat) ہوسپیتالت
hospitalet) کی 131 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’امیر
اہل سنت دامت
برکاتھم العالیہ سے نام رکھنے کے بارے میں سوال
جواب‘‘ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل
کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021 ءکے
تیسرے ہفتے میں اسپین کی ڈویژن
ترتوسا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) تا راگونا (Taragona) کی تقریباً 17اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر
غیب بھی دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں بیئر امات شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریبا 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 29 دسمبر 2021ء بروز بدھ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں علاقائی
دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں8 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
Sunnah
inspiring ijtima’ conducted in 2 areas of Tanzania Dar es Salaam and
Sacramento, America

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a sunnah inspiring
ijtima’ was conducted in 2 areas of
Tanzania Dar es Salaam on
24th December, 2021. At least, 28 Islamic sisters had the privilege
of attending it.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a sunnah
inspiring Bayan on the topic “The blessings of Sacred Relics” and told the
attendees (Islamic sisters) about the religious
and welfare related work of Dawt-e-Islami and gave them the mindset of
participating in the religious work further as well.
*On the other hand, a sunnah inspiring ijtima’
was conducted under the supervision of Dawat-e-Islami in Sacramento,
America on 23rd December, 2021. At least, 28 local Islamic sisters
had the privilege of attending it.
The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a sunnah
inspiring Bayan on the topic “The blessings of Sacred Relics” and told the
attendees important points regarding the abundance of blessings i.e. the is
healing in it, the blessings of the favorite people of Allah’s
is mentioned in the Holy Quran as well.
Moreover, she taught Islamic sisters the Sunnahs of trimming
nails and encouraged them to read/teach the weekly Magazines as well.

دعوتِ
اسلامی کے آن لائن شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کےتحت 28 دسمبر 2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن تنزانیہ میں ون ڈے سیشن بنام ’’آیئے نماز درست کریں‘‘
منعقد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے
اچھے تأثرات دیتے ہوئے کہا کہ سیشن بہت اچھا تھا اس کے ذریعہ ہمیں نماز کےاہم فقہی مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 23دسمبر 2021 ء
کو اجمیر ریجن اجمیر زون اجمیر کابینہ کے
لونگیاڈویژن میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورےکا انعقاد کیاگیا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 مختلف ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول
بتائے گئے اور انہیں بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر ریجن اندور زون کی مندسور
کابینہ کے شاہ ولایت ڈویژن میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا اہتمام ہوا جس
میں شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار نیز مدرسۃ المدینہ کی کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو فرض علوم
سیکھنے نیز ہر ہفتے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ مزید انہیں شرعی پردہ کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔
٭اسی
طرح ہند اجمیر ریجن بروڈا زون اور اندور
زون میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کا
انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی دورہ کے متعلق تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اس پر
تربیتی بیان ہوا نیز قبر اور برزخ کے عذاب کا آڈیو بیان 20 منٹ کا سنایا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے
کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
٭دوسری
جانب ہند اجمیر ریجن بڑودا زون کے آنند
کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی
کام بڑھانے پر تفصیل سے نکات بتائے اور
کارکردگی شیڈول بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے اور ماتحت اسلامی
بہنوں کو تربیت دیکر آگے لانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا
اظہارکیا۔
اجمیر
ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ میں مدرسۃ المدینہ کی مدرسات کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر
ریجن اندور زون کی مندسور کابینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسات و زون ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورہ میں مدرسات کو مدرسۃ المدینہ کے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے گئے اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ساتھ ہی طالبات کو اس کی دعوت دینے کا ذہن دیا گیا۔