
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021 ءکو بنگلادیش کے شہر
ڈھاکہ شانتی پور ڈیویژن میں اجتماع برائے ایصال ثواب منعقد کیا گیا جس میں
35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتما ع میں حمد ونعتِ رسول ﷺ پڑھاگیا اور سنتوں
بھرا بیان کیا گیا، میت کے گھر والوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اسلامی بہنوں نے دعوت کو قبول کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 31 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش
کے شہر (sylhet) ، ریجن ہومنا
(homna) کابینہ میں شعبہ کفن دفن کا مشورہ کیا گیا جس میں14 ذمہ داراسلامی بہن بذریعہ آن لائن مشورے میں شامل ہوئیں۔
اس
مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے کا اور مزید شعبے کی بہتری کے لئے ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے
علاوہ بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون محمد پور کابینہ ، جنیوا کیمپ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کیا گیاجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اس اجتماع میں دعوت
اسلامی کی مبلغہ نے میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مزید اس شعبے کے مدنی پھول بھی دیئے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےآن
لائن شارٹ کورسزکے تحت 21 دسمبر 2021 ءکو مدنی ریجن سے بحرین میں 3دن پر مشتمل سیشن ”احکامِ وراثت “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 12
اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کیں ،کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو قرآن و حدیث سے وصیت ووراثت کےاہم احکام اور
اہمیت اور وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں ، خرابیوں کا بیان کیا۔

امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی
ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ”آسان شادی کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن سے کم وبیش 691 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”آسان شادی کے بارے میں سوال جواب“پڑھنے / سننے
کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2021 ءجنوبی
کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی سیرت مبارکہ کے بارے میں بیان کیا اور انکی زندگی کے اوصاف کے بارے
میں بھی بتایا نیز یہ بھی بتایا کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام کو بے شمار فضیلت حاصل
تھی اور نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں بتائی اور توکل و قناعت کے نکات بھی بیان کئے
گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں 3rd week، کینیڈا کے مختلف شہروں مانٹریال Montreal،
برامپٹن Brampton، کیلگری Calgary،
مسی ساگا Mississauga، میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 97 مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی نے " حضرت ابراہیم علیہ اسلام
" کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو نماز کی پابندی کرنےاور سنتوں پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنو ں کے مدرسۃ المدینہ کو جوائن کرنے کا بھی ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کینیڈا کے شہر تھورن کلف Thorncliffe میں
اسلامی بہنوں کا مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے (A time will come) کے موضوع پر بیان کیا، شرکاء اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے منسلک
رہنے مدنی مذاکرہ دیکھنے اوراجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دینے کا ذہن دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن
بکس کے تحت اجمیر ریجن میں بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اجمیر ریجن تا زون سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہند سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن
نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی جدول کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی اہمیت اور وقت پر گھریلو
صدقہ بکس کھولنے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کے اہداف پرنکات فراہم کئے۔ تقرری مکمل کرنے پر اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی کی اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنےاور رجسٹریشن کرنےاور E-Raseed کے ذریعہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف پرنکات فراہم کئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

Under the
supervision of Dawat-e-Islami, on 30 December ء2021,
a Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in the New Zealand kabinah.
Approximately, 16 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual
gathering.
The female
preacher of dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on ‘‘Rahat
o Sukoon pany ka nuskha’’. After the Bayan, the
attendees (Islamic
sisters)
were encouraged to read weekly booklet regularly and take admission in the
madrassa for islamic sisters in the coming holidays.

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021 ءكو نیوزی لینڈ کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’راحت و سكون پانے کا نسخہ‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے پابندی سے
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور چھٹیوں میں اسلامی بہنوں کے مدرسے میں داخلہ لینے کی
ترغيب بھی دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام اجمیر زون میں بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
اجمیر، مکرانا، بھٹا بستی، سانگانیر اور گھاٹگیٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بتائے اور ماہانہ کارکردگی فارم ، عملی جدول کے بارے میں اپڈیٹ نکات بتائے نیز دینی کاموں کی مدنی خبر بروقت آگے بھیجنے کا ہدف دیا ۔

دعوت
اسلامی کی جانب سے نئے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے بھروچ کابینہ کے دیادرا
ڈویژن کے علاقے سرنارمیں 26 دسمبر2021ء کو
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’جوانی
کی عبادت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی
دینی و فلاحی خدمات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔