دعوتِ   اسلامی کے زیر اہتمام 28 دسمبر 2021ء کو بنگلادیش کے ریجن ڈھاکہ ، راجشاہی اور چٹاگنگ میں ون ڈے سیشن بنام ’’آ ئےنماز درست کریں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدرسہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فضائل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض و واجبات کے بارے میں بتایا ۔ 

دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 24 دسمبر2021ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ دار عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے شعبہ اسپیشل پرسنز ، دارالسنہ میں کورسز کروانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے اہداف ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی ریجن و ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تقریاں طے کرنے کے اہداف دیئے اور انڈونیشیا کےشہر بندہ آچے میں جاری تین ماہ کے کورس میں فیضانِ نماز کورس ،اصلاحِ اعمال کورس اور ناظرہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسیز کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن بنگلور زون منگلور کابینہ مودبدری ڈویژن کے 4 ذیلی حلقوں میں ون ڈے سیشن’’آئیں نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا گیا جن میں 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات، شرائط اور مستحبات بتائے گئے، ساتھ ہی مسافر کی نماز کا طریقہ بھی سکھایا گیا نیز انہیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کی ترغیب بھی دی گئی۔


اسلامی بہنوں کے ڈپارٹمنٹ آن لائن  شارٹ کورسزکے تحت 21 دسمبر 2021 ءکو افریقن عرب ریجن سے ترکی میں ون ڈے سیشن ”آیئے نماز درست کریں “منعقد ہوا، جس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ،کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کاعملی طریقہ سکھا تے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات نیز مقیم اور مسافر کی نماز میں فرق، کرسی پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ وغیرہ سکھایا گیا۔


دعوتِ   اسلامی کے زیر اہتمام 17دسمبر 2021ء کو راج شاہی ریجن ،سید پور زون میں 3 دن کے رہائشی دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے دینی ماحول میں استقامت سے متعلق مدنی پھول دیئے اور یہ تربیت کی گئی کہ استقامت کے لئے ہمیں کیا کیا کوشش کرنی چاہیئے ۔ 


پچھلے دونوں دعوت اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی  بہن نے بیان کرتے ہوئے اپنے وقت کا درست استعمال کرنے اپنے وقت کو فضول کاموں سے بچانے اور سفر کا شیڈول بنانے کا ذہن دیا۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دسمبر 2021 ء بروز منگل میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوہفتہ رسالہ پڑھنے کی نیت کروائی اور اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہین دیا ۔

٭دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر2021 ء بروز جمعرات ساؤتھ افریقہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیز سابقہ دینی کاموں کے جدول کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں بہتری پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اَپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مزید کفن دفن اجتماع کروانے کا ہدف دیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مدنی پھول دئیے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ میں ایک دن کا کورس بنام’’آئیے نماز درست کریں ‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 5 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ تفسیر سورۂ رحمٰن ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز شرکائے کورس نے مزید شارٹ کورسز اور تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اَپ لیا اور دینی کاموں میں مضبوطی لانے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہین دیا اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔