دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  ساؤتھ افریقہ ریجن میں ماہ مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کا بستہ تعداد: 01

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:114

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 75


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی امور  میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مئی 2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1یک ہزار464

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30 ہزار923

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 147

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23 ہزار 250

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 3 ہزار 816

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1یک لاکھ،5 ہزار،81

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعدا د: 27ہزار،299

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار841

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک لاکھ،چالیس ہزار343

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:33 ہزار636


دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی  کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ مئی 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں۔

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42

بالمشافہ اوراسکائپ لگائے گئے مدرسۃ المدینہ للبنات کی تعداد: 37

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:120

اردو زبان میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعات کی تعداد:11

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:115

انگلش زبان میں ہونے والے اجتماعات کی تعداد:3

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 39

مدنی مذاکرہ سنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:175

علاقائی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

مدنی انعامات کا رسالہ submitکرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:66


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  26 مئی 2022ء بروز جمعرات بذریعہ انٹرنیٹ سینٹرل ایشیا اور افریقن عرب کی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مصر میں طالبات کے درمیان عربی زبان میں اجتماع کروانا ، ترکی کی اہم ذمہ دار کے ذریعے سے دعوت اسلامی کا دینی کام بڑھانا اور سوڈان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو عربی لینگویج کورس کروانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 25 مئی 2022 ءکو  سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا،تنزانیہ اور یوگینڈا کی ملک نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا اس میں تربیت کے مدنی پھول اور اپنے ملک میں سفر شیڈول بنانے پر بات چیت ہوئی۔ اس پر ملک نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی  کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ اپریل 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42

بالمشافہ/انٹر نیٹ لگنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات کی تعداد: 41

ان میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:126

اردو زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد:11

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:124

انگلش زبان میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:03

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55

مدنی مذاکرہ سنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 193

علاقائی دوریں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29

نیک اعمال کا رسالہ submitکروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 63


20مئی 2022 کو  دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امورکی رکن اسلامی بہن نے ملک ایران کی اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں مکتبۃُ المدینہ کا دینی کام بڑھانے، تقسیم رسائل کرنے اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے بارےمیں کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کی  جانب سے 21 مئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عالمی مجلس مشاورت و بین الاقوامی امور ریجن نگران کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنےاپنے ملکوں میں سفر کرنے اور سفر میں آزمائش نہ اور وہاں شعبہ معاونت کے کام کرنے سے متعلق مدنی پھول بتائے ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کارکردگیوں کےجائزےاور اس کی پریزنٹیشن سے متعلق فزیکل مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر اوور سیز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے متعلق غور و فکر ہوا نیز کمزریوں کا فالو اپ کیا جائے اس کے طریقہ کار پر بات ہوئی ۔


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 22 مئی 2022ء کو other language ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا جن میں ہفتہ واراجتماعات کا جائزہ لینا، ضرورتاً مبلغہ کا وظیفہ طے کرنا یا ان کو اجیر کرنا اور بتدریج دینی کام میں اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے ۔ 


19مئی2022 ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امورکی رکن اسلامی بہن  نے مختلف ممالک (ہند ، یوکے، یورپ کے ممالک، بنگلہ دیش، آسڑیلیا،ساؤدرن افریقہ) کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں اتفاق کے فائدے بیان کئے گئے۔ کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی نیز کارکردگی کو بہتر کرنے پر توجہ دلائی گئی ۔ مزید چند درپیش مسائل پر کلام ہوا اور ان کاحل بتایا گیا۔ آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے تحت 20 مئی 2022ء  کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک ملاوی، موزمبیق اور ماریشس کے اصلاحِ اعمال اجتماع میں شرکت کی۔ جس میں تلاوت قراٰن سے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو روزانہ تلاوت قراٰن کرنے، ترجمہ و تفسیر پڑھنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں اوورسیز جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ د اراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔