دعوتِ اسلامی کے شعبہ   ڈونیشن بکس کے تحت اجمیر ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اجمیر ریجن تا زون سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی جدول کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی اہمیت اور وقت پر گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کے اہداف پرنکات فراہم کئے۔ تقرری مکمل کرنے پر اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنےاور رجسٹریشن کرنےاور E-Raseed کے ذریعہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف پرنکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, on 30 December ء2021, a Sunnah-inspiring Ijtima’ was conducted in the New Zealand kabinah. Approximately, 16 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual gathering.

The female preacher of dawateislami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on ‘‘Rahat o Sukoon pany ka nuskha’’. After the Bayan, the attendees (Islamic sisters) were encouraged to read weekly booklet regularly and take admission in the madrassa for islamic sisters in the coming holidays.


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر 2021 ءكو نیوزی لینڈ کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’راحت و سكون پانے کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں اسلامى بہنوں کو اعلانات کے ذریعے پابندی سے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور چھٹیوں میں اسلامی بہنوں کے مدرسے میں داخلہ لینے کی ترغيب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام اجمیر زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اجمیر، مکرانا، بھٹا بستی، سانگانیر اور گھاٹگیٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بتائے اور ماہانہ کارکردگی فارم ، عملی جدول کے بارے میں اپڈیٹ نکات بتائے نیز دینی کاموں کی مدنی خبر بروقت آگے بھیجنے کا ہدف دیا ۔


دعوت اسلامی کی جانب سے نئے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے بھروچ کابینہ کے دیادرا ڈویژن کے علاقے سرنارمیں 26 دسمبر2021ء  کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس میں کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’جوانی کی عبادت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت سوراشٹر زون  ڈویژن دھولکا اور بھاؤنگر میں اور احمدآباد زون کی شاہ عالم کابینہ میں اپنی نماز درست کریں کورس کا انعقاد ہوا۔ کورسز میں کم و بیش 715 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭اسی طرح ہند اجمیر ریجن کوٹا زون ادیپور کابینہ خانجیپیر ڈویژن میں 5ذیلی حلقے (خانجیپیر، سوینہ،سوینہ مرشد نگر، ڈبوک اور گھیرو)پر ’’آئیں نماز درست کیجئے‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیاجن میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات بتائے نیز مقیم و مسافر کی نماز کا فرق بتایا اور کرسی پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام اجمیر زون میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور شعبے کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں نیو ذمہ دار بنانے اور کارکردگی وقت پر دینے کا ہدف دیا۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجمیر کابینہ ڈویژن لونگیا میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورےکا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران سمیت 6 مختلف ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


اجمیر زون کے اجمیر کابینہ کی  اجمیر ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ جدول کی اہمیت ‘‘ اور دوسرے موضوعات پر اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

دینی حلقے میں اسلامی بہنوں کو مختلف شعبہ جات کے دینی کاموں کو کرنے کے مدنی پھول سمجھائےگئےاور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے، درس دینے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں قائم اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

کابینہ نگران ا سلامی بہن نے دینی حلقہ میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے شرائط بتائے اور ہمارے پیارے آخری نبی ﷺ کی سیرت کے متعلق درس دیا۔ اس کے علاوہ انہیں شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن پونے زون ناسک کابینہ وڈالا ڈویژن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان ون ڈے سیشن بنام ’’آئیں نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسیز کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن بنگلور زون میسور کابینہ اور داون گرہے کابینہ میں ون ڈے سیشن ’’آئیں نماز درست کریں‘‘ منعقد کیا گیا جن میں 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض، واجبات، شرائط اور مستحبات بتائے گئے۔ ساتھ ہی مسافر کی نماز کا طریقہ بھی سکھایا گیا جس پراسلامی بہنوں نے کورس کے اختتام پر تأثرات دیتے ہوئے آئندہ بھی دیگر فرض علوم کورسز میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن بنگلور زون  کی منگلور کابینہ میں شعبہ تعلیم کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مودبدری اور شرور ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ شخصیات اجتماع منعقد کرنےکے حوالے سے نکات بتائے گئے اور شخصیات خواتین کو دعوت دیکر شرکت کروانے کی ترغیب دلائی گئی نیز دینی کام میں اضافہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal (slamic sisters), Islah-e-A’maal ijtima’at were conducted in 5 divisions (Auburn, Blacktown, Lakemba, Liverpool and Rockdale) of Sydney, Australia in the month of December 2021. Approximately, 37 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual ijtima’at.

Female preachers of Dawateislami delivered a Bayan on the importance and usefulness of Madani Muzakra. The attendees (slamic sisters) had the privilege to listen colorful madani pearls from 75 Madani pearls of Ameer e Ahl-e-Sunnat. In addition, the Islamic sisters were encouraged to perform the Chasht and Ishraq Salah while describing the virtues of Ishraq and chast Salah in order to perform one Naik Amal.