دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   CTG کاکس بازار ریجن کی چندونیش کابینہ دو ہزاری ڈویژن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور دینی کام بڑھانے نیز باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام یکم جنوری 2022ء کو دہلی ریجن نارتھ کشمیر ویلکم زون کے شہر بڈگام سندرنگری میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’مردے کی بے بسی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دی اور اپنے محارم اسلام بھائیوں کو دعوت اسلامی کے 3 دن کے مدنی قافلے میں بھیجنے کا ذہن دیا ، خود بھی دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یکم جنوری 2022 ءکو ہند دہلی ریجن آگرا زون کے شہر فیروزہ آباد میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ نزع‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ ریجن کے ڈھاکہ نارتھ زون کی دھنمونڈی کابینہ میں  ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دھنمونڈی کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی

ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو معلمہ کے مدنی پھول اور 8 دینی کام کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے گئے اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش بھی کی گئی مزید اسلامی بہنوں کو ہدف دیا گیا اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے کی نیت بھی کروائی گئی۔ 


 دعوت اسلامی کے تحت ہند اجمیر ریجن احمدآباد زون سرکھیج، بلسنور، سورت کابینہ، بلسنور ہلکا میں کفن دفن تربیت اجتماع ہواجس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں غسل دینے اور کفن دفن کا طریقہ سکھایا جس پر 5 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی، 7 اسلامی بہنوں نے تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے اور 4 اسلامی بہنوں نے غسل دینے میں معاونت کی نیت کی۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ تعلیم ( اسلامی بہنیں) کے تحت زون سوراشٹرا کابینہ جام نگر ڈویژن جام نگر میں قائم ایک اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 ٹیچرز اور 100 سے زائد طالبات کے ساتھ ساتھ کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات اور ٹیچرز کے درمیان زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے نسخہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دیئے گئے۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ فنا نس ڈیپائمنٹ کے تحت بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ نارتھ زون اور چٹاگانگ فینی زون میں ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کی تقریبا 25 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس شعبے کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے نکات سمجھائے ، شعبے کے تحت ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی اور بروقت کارکردگی جمع کروانے کا ہدف دیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اہداف پیش کیے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی محمد پور کابینہ کی ڈویژن کریشی مارکیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ کے مدنی پھول بتائے اور ڈونیشن بکس اپنے اپنے گھروں میں رکھنے کی ترغیب دلائی گئی مزید اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت بھی کروائی گئیں۔ 


دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال کے تحت ریجن چٹاگانگ کی CTG نارتھ زون میں شعبہ اصلاح اعمال کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشور ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔

جس میں ریجن چٹاگانگ کی نگران اسلامی بہن نے 8دینی کام کو مضبوط بنانے اور شعبہ اصلاح اعمال کے مدنی پھول دیئے نیز ذمہ دارن کو زیادہ سے زیادہ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی میں بہتری لانے اور مدنی پھولوں پر عمل کرنے اور بہت سی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا اور اہداف بھی پیش کیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جنوری 2022 ء بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں امام غزالی کو علم دین سیکھنے کا کس قدر شوق تھا اس بارے میں بتایا گیا اور مہمان نوازی کی سنتیں اور آداب بھی بیان کئے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 4 جنوری 2022ء کو امریکہ کے شہر ڈیلس میں اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’باپ کی عظمت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو والدین کی عزت کرنے، ان کے حقوق ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز والدین کے نافرمانوں کے حوالے سے وعیدیں بتائیں ۔اس کے علاوہ مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 4 جنوری 2022ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اسلامی بہنوں کا فیضان مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 11 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سستی سے نجات کیسے ملے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سستی سے نجات کا طریقہ بتایا نیز سستی کو چھوڑ کر اپنی زندگی اور وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اسے عبادت اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لیکر گزارنے کا ذہن دیا۔