دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں بذریعہ انٹر نیٹ اصلاح اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ایصال ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور درودِ پاک پڑھ کر اپنے مرحومین کی ارواحوں کو ثواب پہنچانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ہند4 جنوری 2022ء کو ممبئی ریجن ویسٹرن زون ملاڈ کابینہ میں 26 گھنٹے پر مشتمل رہائشی اصلاح اعمال اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے اور رسالے سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرتے ہوئے اس میں موجود سوالات کی خانہ پُری کرکے اپنی ذیلی حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کے پاس جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوتِ   اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری2022 ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں سفری شیڈول میں آسانی اور اس سے متعلقہ پیش آنے والے مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی۔

٭اسی طرح9 جنوری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سوڈان کی اسلامی بہنوں کا بذیعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں عربی و انگلش زبانوں میں اجتماعات شروع کرنے کے مراحل سے متعلق نکات بتائے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت سوراشٹر زون کی جامنگر کابینہ کی ڈویژن راجکوٹ، سلایا، گونڈل میں ون ڈے سیشن بنام ”اپنی نماز درست کریں“ کورس کا انعقاد ہوا۔ کورس میں کم و بیش 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات نیز مقیم و مسافر کی نماز کا فرق بتایا گیا۔ مزید کرسی پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔

٭اسی طرح اندور زون کی رتلام کابینہ میں ایک دن پر مشتمل کورس ” آئیے اپنی نماز درست کریں“ ہوا جس میں تقریباً 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز کے شرائط و فرائض ، واجبات نیز مسافر کی نماز کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

٭علاوہ ازیں اجمیر زون کے سانگانیر (sanganer) کابینہ اور مکرانا (makrana) کابینہ میں ایک دن کا” آیئے نماز سیکھیں “کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں اندور کابینہ کے چندن نگرر ڈویژن کی عوام اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس محفل میں ہفتہ وار رسالہ سنایا گیا نیز غیبت اور فضول باتوں سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی اور علم دین سیکھنے سکھانے کا بھی ذہن دیا۔

٭اسی طرح سور کابینہ کے شاہ ولایت ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں کفن دفن کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت رہی۔

اس محفل پاک میں مبلغہ اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے مدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  ہند اجمیر ریجن سوراشٹر زون ویراول ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا جس کے بعدکابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’موت کا تصوّر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کےبعد عملی تربیت ہوئی جس میں کفن ناپنے ،کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا اور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، ساتھ ہی عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا گیا نیز اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 24 ،25 دسمبر2021 کو بھروچ کابینہ کے غوث واڈ اور واگرا ڈویژن میں کفن دفن کا تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس  میں شعبے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے گئے اور غسل میت دینے اور کفن پہنانےکا طریقہ کار سکھایا گیا نیز غسل میت دینے کے فضائل بھی بتائے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے اور ٹیسٹ دینے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح اجمیر زون اجمیر کابینہ کے لونگیا(longia) ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نزع اور غسل میت دینے، کفن پہنانے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے ، کفن پہنانےکا طریقہ بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کاذہن دیا ۔ اجتماع پاک کے آخر میں 12 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کی نیت بھی کی۔

٭دوسری جانب اجمیر زون کے اجمیر کابینہ اجمیر ڈویژن میں اجتماعات ذکر ونعت برائے ایصال ثواب کا انعقاد ہوا جن میں 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیراہتمام 26دسمبر 2021 کو کوٹا کابینہ کے ڈویژن بجاج خانا کیتھون میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کئی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں ’’فیضان مطالعہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے سمیت دیگر اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭ اسی طرح چندر گھاٹ ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہو اجس میں ذمہ دار سمیت 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دو گدڑِیوں والا“ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کیا اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭ دوسری جانب بھیلوارا کابینہ کے بھیلوارا ڈویژن اور ادیپور کابینہ کے سروہی ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان شجرہ شریف‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جسے سُنْ کر اسلامی بہنوں نے شجرہ شریف کے اوراد پڑھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

٭ دوسری طرف سرخیز کابینہ شاہ عالم کابینہ میں الگ الگ 6 ذیلی حلقوں میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭ ایک اور جانب بروڈا کابینہ کے ناگرواڑہ(Nagrwada) ، گوروہ (gorwa) ، کرجار (Karjar) ،تاندلجا (Tadalja) ڈویژنز میں اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوۓجن میں تقریباً 112 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے سنتوں بھرے بیانات کئے اور نیک اعمال پر عمل کرنے، گناہوں سے بچنے نیزنیک بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی   کے تحت گزشتہ دنوں ترکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں افریقن عرب ریجن نگران اسلامی بہن نے ملک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی پھول برائے دُعائے حاجات سے متعلق مشورہ کیا اس میں آن لائن دُعائے حاجات کے شیڈول سے متعلق اور S.O.P’S کے تحت اجتماع پاک کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ۔ 


دعوتِ اسلامی   کے تحت 6جنوری 2022 ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ میں سرینم اور یوروگائے کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا جس میں خاص طور پر سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے پر کلام ہوانیز دوسرے ذیلی حلقوں میں مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کھولنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ مزید منسلک کےڈیٹا کے متعلق کلام ہوا اورتمام منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹر کیا جائے اس کا ذہن دیا گیا۔آخر میں دعائے حاجات کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم   جنوری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے عالمی آفس ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں دینی کام کے معیار کو مضبوط کرنے اس میں نظم و ضبط لانے اور وقت مقررہ پر کارکردگی جدول جمع کروانے کا ذہن بھی دیا نیز کام کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے ۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت 3 جنوری2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےریجن نگران مع عالمی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی پھول برائے دُعائے حاجات اجتماع سے متعلق مشورہ ہوا جس میں آن لائن دُعائے حاجات کے شیڈول سے متعلق بنگلہ باشی میں بیان سے متعلق نکات بتائے گئےاور S.O.P’S کے تحت اجتماع کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کی جانب سے گزشتہ دنوں بنگلہ دیش ملک نگران اسلامی بہن نے ریجن راج شاہی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔