دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے یورپین یونین کے 5 ملکوں آسٹریا، اسپین،  جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی دو سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور ہرمنسلک کا فطرہ دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

٭ اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سلہٹ و چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ انٹر نیٹ مشورہ کیا جس میں جو ہدف ملا ہے اس کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


19اپریل2022ء  کوعالمی مجلس مشاورت شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام شعبہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں ہند، یوکے، بنگلہ دیش سینٹرل افریقہ ،یورپین یونین اورآسڑیلیا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لئےاہداف دیئے گئے نیزاسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کی طرف سے18 اپریل 2022 ءکو عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین  اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک وبیرون ملک کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی مشاورت سے کچھ نکات طے کئے گئے اور اس کے نفاذ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 21 اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں اوور سیز میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سے رقم کی ادائیگی کی تفصیل سے متعلق مشاورت ہوئی اور اس طریقہ کار پر فالو اپ کا ہدف دیا گیا۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 17اپریل 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا کی ملک نگران اور علاقائی دورہ ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ اس میں ملک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں دینی کام کو مضبوط کرنے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


18 اپریل 2022ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ادارتی شعبہ جات مدرسۃ المدینہ (گرلز)اور دارالمدینہ کی ملک و اوورسیز ذمہ داراسلامی بہنوں کا رمضان ڈونیشن کے سلسلےمیں مدنی مشورہ لیا جس میں ان دونوں شعبہ جات کی متعلقہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسٹوڈنٹس کی mothers سے انفرادی رابطہ کرنے کا ہدف دیا گیا نیز ڈونیشن کے حوالے سے وقت دینے اس کا ہدف پورا کرنے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف بتایا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیر اہتمام19 اپریل 2022ء کو آسٹریلیا، سینٹرل افریقہ، ساؤدرن افریقہ ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ان ریجنز کے ملک ( نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، ملبرن، کویت ، تنزانیہ ، موریشس ، یوگنڈا )کی شارٹ کورسز ذمہ داراور مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ حج وعمرہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول برائے حج بیان کئےاورسنتوں بھرے حج اجتماعات اور تقسیم رسائل کے اہداف دئیے نیز انہیں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اپریل 2022ء کو سری لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں سری لنکا کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین اقوامی امور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے کا ذہن دیا اور انہیں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اپریل 2022ء کو  آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تنزانیا اور کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین اقوامی امور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیا اور انہیں علاقائی دورے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی فارم سمجھایا۔


گزشتہ دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن اور سینٹرل افریقہ ریجن کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور اپنا ذاتی ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد: 225

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 39

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4 


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:88

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:205

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 149

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5