دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  17 جولائی 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن میں سوئم کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت و کراچی سٹی نگران اسلامی بہن نے ’’آخرت کی تیاری‘‘ سے متعلق موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں فرض علوم سیکھنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں سے اچھی اچھی نیتیں کروائیں ۔