دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 18 جنوری 2022ء کو موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اس مشورے میں تربیت کے مدنی پھول بتائے اور شعبہ رابطہ میں دینی کام کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز سنتوں بهرے اجتماع کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ مزید اس ملک میں میمنی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع بھی شروع ہواجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جنوری 2022ء  کوبوٹسوانا کی نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل اینڈ ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مشورے میں ماہِ رمضان کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔آخر ميں شعبہ شارٹ کوسز كو مضبوط بنانے کی نیت کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  20 جنوری 2022ء کو زمبابوے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اور ساؤدرن و سینٹرل افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہنوں نے انہیں فروری 2022ء کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔ مزید دیگر دینی کاموں میں اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جنوری 2022ء  کو اصلاحِ اعمال ذمہ دار ( عالمی سطح ) اور سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی مذاکرہ و شعبہ اصلاحِ اعمال میں کس طرح بہتری آئے اس سے متعلق نکات بتائے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام18 جنوری 2022ء  کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور شارٹ کورسز عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ریجن نگران و ادارتی و تعلیمی شعبہ نگران ( عالمی سطح ) ذمہ دار اسلامی بہنوں کا The night journey کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا ۔ اس میں مختلف لینگویجز میں کورسز کروانے ، بچوں کے لئے کورس کروانے پر بات چیت ہوئی ۔


  دعوت اسلامی کے شعبے محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے تحت دسمبر 2021 ءمیں دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن (عرب شریف ،بحرین ، کویت، عمان، آسٹریلیا ، سری لنکا، ڈھاکہ ، چٹاگانگ، سلھٹ ، راجشاہی،اجمیر ، دہلی، بمبئی، کلکتہ ، بریلی، ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ ،ماریشس ، یوکے ، یورپین یونین ، نیو یارک) میں محفل نعت ہوئی ان کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:

انفرادی کوشش کے نتیجے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2618

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 375

تقسیم ہونے والی مکتبۃ المدینہ کے کتابوں کی تعداد:192

تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد: 16ہزار 967

سیکھنے سکھانے کے حلقے کی تعداد : 349

حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5 ہزار 766 


دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کےدسمبر   2021 ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 97

روزانہ گھر درس دینے والیوں کی تعداد : 113

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد :28

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد :218

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد :34

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد :703

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد :146

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد :39

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیوں کی تعداد :486

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :189


دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے دسمبر 2021  ءکے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہیں :

روزانہ گھر درس دینے والیوں کی تعداد: 127

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 4

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد: 8

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد : 6

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 65

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد: 31

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد : 8

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیوں کی تعداد: 48

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 82


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے دسمبر   2021 ءکے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

روزانہ گھر درس دینے والیوں کی تعداد: 21

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 6

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد: 66

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 10

اجتماع میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد: 358

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد: 47

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد : 30

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والیوں کی تعداد: 69

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 52


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جنوری 2022ء کو بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ  ، ناجومیاں کے علاقے نواپارہ ڈویژن میں کفن دفن کا تربیتی اجتماع کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس اجتماع میں مبلغہ دعوت اسلامی نےمردے کو غسل کروانے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا اور مستعمل پانی کے مسائل بھی سمجھائے گئے ۔ اسکے علاوہ شعبے میں ٹیسٹ دے کر کام کرنے کا ذہن دیا گیا اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے اور غسل دینے کی بھی نیت پیش کی۔


ماہ دسمبر 2021ء میں دعوتِ اسلامی کے  آن لائن شارٹ کورسز ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر، بریلی) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن،نیوزی لینڈ ، ترکی ، ہالینڈ ، بیلجیم ،ڈنمارک،اٹلی، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، موزوزو ،قطر،موریشس ، کرغستان ، یواے ای ، عرب شریف ، بحرین ، ایران ، کویت ، ملائشیا، پاکستان (کراچی ریجن ، اسلام آباد ، لاہور) میں 19مختلف کورسز جن میں سیشن” احکام وراثت “ ، اپنی نماز درست کیجئے کورس ، فرض علوم ، ون ڈے سیشن آئیے نماز درست کریں ،تفسیر سورۂ رحمنٰ، کفن دفن کورس ، طہارت کورس ، آئیے دینی کام سیکھیں ، فیضان زکوۃ ، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، تفسیر سورۂ بقرہ کورس ، تفسیر سورۂ ملک ، سیشن میرا راستہ میری منزل ، مدنی قاعدہ ، فیضان علم دین ، ہمارا اسلام ، علم نور ہے ، تفسیر القراٰن کورس ، Journey to Light کا 91 مقامات پر اختتام ہوا جن میں تقریباً ایک ہزار 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے کورسز کو بہت پسند کیا اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔ 


شعبہ علاقائی دورہ  بین الاقوامی امور ( اسلامی بہنیں) کے تحت ہونے والے دسمبر 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 651

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30 ہزار 317

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد : 3 ہزار73

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار 608

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:3 ہزار 605

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 96 ہزار 990

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27 ہزار 907

ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :12 ہزار 48

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1 لاکھ،34 ہزار، 719

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:31 ہزار 921