دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں  سے ایک شعبہ فیضان اسلام ہے جس کا کام نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت اور غیر مسلم کو ان کی خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔اسی سلسلے میں 18 جون 2022ء بروز ہفتہ یورپین یونین کے ملک اسپین میں اسپینش لڑکی کا دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ ہوا۔

انہیں اسلام میں دلچسپی تھی اور وہ اسلام کے بارے میں سیکھنا بھی چاہتی تھیں ، ان کو ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے سابقہ مذہب سے توبہ کی اورکلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئیں ۔ ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا اور ان کی اسلامی تربیت بھی کی جارہی ہے۔ نیو اسلامی بہنوں کی تربیت و قبول اسلام کے حوالے سے فیضان اسلام کی درج ذیل میل پر رابطہ کریں:

Ib.newmuslim@dawateislami.net