دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6فروری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت و شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہن نے عربی لینگویج کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیاجس میں عربی لینگویج کورس کا نصاب کیا
ہوگا ؟ نیز مدرسات کی اہلیت کیا ہو ؟اس پر مشاورت ہوئی ۔
٭دوسری طرف صاحبزادیِ عطار و نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ترکی کی
شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں سے ملاقات
کرتے ہوئے انہیں ترکش سیکھنے، شعبہ ذمہ دار بنانے پر نکات اور اس سے متعلق اہداف دیئے۔
کینیڈا
کی نگران اور نارتھ امریکہ کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 3فروری 2022 ء کو عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے کینیڈا اور نارتھ امریکہ سمیت عالمی سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کینیڈا میں اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں مکمل کرنے
اوراصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 1فروری 2022ء کو سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی
کا جائزہ لیا ۔
مزید مقامی زبان اسپینش میں سنتوں بھرا اجتماع کرنے اور رجب کے مقدس مہینے کے پہلے ہفتے میں فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے کا
ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید نفلی روزے رکھ کر امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی
دعاؤں سے حصہ پانے کی ترغیب دلائی نیز منسلک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100٪ سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کا ذہن دیا ۔
عالمی
مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی جانب سے31جنوری 2022ء کو عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا ۔ مدنی مشورے میں ابتداًعالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سہولتیں اور آسانیاں دینے کے متعلق مدنی
پھول دئیے۔ بعدازاں دسمبر 2020ء تادسمبر
2021ءکے دینی کاموں کی سالانہ کارکردگی کا تقابل کیا جو مندرجہ ذیل ہے۔
روحانی
علاج کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 197
شارٹ
کورسزڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 128
شعبہ
تعلیم کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 150
شعبہ
رابطہ برائے شخصیت کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 186
مکتبہ
المدینہ (اسلامی
بہنیں)
کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 53
محفل
نعت کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 52
ڈونیشن
بکس کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ : 73
فیضان
اسلامی کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :34
کفن
دفن
(اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :64
تقسیم
رسائل (اسلامی
بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :160
فنانس
ڈیپارٹمنٹ
(اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :210
فیضان
آن لائن اکیڈمی (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ:93
جامعۃ
المدینہ گرلز کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ:79
اس
مشورے میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔مزید 24 جنوری 2022 ءکو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں عالمی مجلس مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ دارالمدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کےحوالے سے
اپڈیٹ نکات بتائے۔
یورپین
یونین ریجن کی کابینات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کی کابینات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا
جس میں
(اٹلی،
ڈنمارک ،سویڈن، بیلجیم ، جرمنی ، اسپین ،
ناروے ، اور ہالینڈ) کی کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین
یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے
اس سال سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنور ی2022ء کو مدنی ریجن کی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور نئی و پرانی ریجن نگران اسلامی بہنوں کو بہتر
انداز سےدینی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔
٭ دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن کا ساؤدرن افریقہ ریجن سے متعلق نئی و پرانی ریجن نگران اسلامی بہنوں
کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن کے سابقہ و اپڈیٹ دینی کام کا طریقہ کار پر اپ ڈیٹ دیا گیا
۔
عالمی
سطح اور یوکے ریجن کی دارالمدینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی سطح اور یوکے ریجن کی دارالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد
ہواجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے یوکے دارالمدینہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور
انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 28 جنوری 2022 ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد
ہوا جس میں مجلس بین الاقوامی اُمور شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے، مدنی قافلوں میں اپنے محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا ۔
مزید سیکھنے سکھانے کےحلقے میں زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔
ڈربن
میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 5 دن پر مشتمل آن لائن روحانی علاج کورس
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 28،25،23،22،21 جنوری 2022ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں
شعبہ روحانی علاج کے تحت 5 دن پر مشتمل آن لائن روحانی علاج کورس کروایا گیاجس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
بین
الاقوامی سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
روحانی علاج کے دینی کام کے حوالے سے اہم
نکات بیان کئے اور مدنی پھول لکھوائے نیز کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی غمخواری کرنے کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل
ایشیا میں وہاں کے ہاسپٹل میں طالبات کے
درمیان میں تربیتی سیشن کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ریجن سینٹرل ایشیا میں وہاں کے ہاسپٹل میں طالبات کے درمیان میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور یو اے ای میں ون
ڈے سیشن ، مدرسۃ المدینہ لگانے سے متعلق نیو اپ ڈیٹ دی ۔
دوسری
جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے آن لائن دارالسنہ کی اسٹاف کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے ٹائم مینجمنٹ
اور مدنی مرکز کے دیئے گئے طریقہ کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے25 جنوری 2022 ءکو ساؤدرن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں موزمبیق اور
ماریشس کی دو سطحوں کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
علاقائی
دورہ اور محفل نعت ذمہ دار(مجلس
بین الاقوامی اُمور ) کی اسلامی بہنوں نے خبر گیری کے حوالے سے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو ماتحت کی خبر گیری رکھنے، ان سے
مضبوط رابطے رکھنے کی تربیت کی۔ مزید
سابقہ کارکردگی کا فا لو اپ کرتے ہوئے علاقائی دورے مضبوط کرنے ،محفل نعت، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مدنی قافلوں کے شعبے پر کلام کیا ان سب شعبوں کو مضبوط کرنے کی اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
مجلس
بین الاقوامی امور شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 22 جنوری 2022 ءکو مجلس بین الاقوامی امور شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے آسٹریلیاریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا جس
میں سڈنی کی ذمہ داراسلامی بہن نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مکتبۃُالمدینہ اور تقسیم رسائل کے اہداف
دیئے گئے نیز شب وروز کے بارے میں معلومات دی گئیں اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلوں کےبارے میں تفصیل سے بتایا
گیا ۔
Dawateislami