ماہ دسمبر 2021ء میں دعوتِ اسلامی کے  آن لائن شارٹ کورسز ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر، بریلی) ، یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن،نیوزی لینڈ ، ترکی ، ہالینڈ ، بیلجیم ،ڈنمارک،اٹلی، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، موزوزو ،قطر،موریشس ، کرغستان ، یواے ای ، عرب شریف ، بحرین ، ایران ، کویت ، ملائشیا، پاکستان (کراچی ریجن ، اسلام آباد ، لاہور) میں 19مختلف کورسز جن میں سیشن” احکام وراثت “ ، اپنی نماز درست کیجئے کورس ، فرض علوم ، ون ڈے سیشن آئیے نماز درست کریں ،تفسیر سورۂ رحمنٰ، کفن دفن کورس ، طہارت کورس ، آئیے دینی کام سیکھیں ، فیضان زکوۃ ، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ، تفسیر سورۂ بقرہ کورس ، تفسیر سورۂ ملک ، سیشن میرا راستہ میری منزل ، مدنی قاعدہ ، فیضان علم دین ، ہمارا اسلام ، علم نور ہے ، تفسیر القراٰن کورس ، Journey to Light کا 91 مقامات پر اختتام ہوا جن میں تقریباً ایک ہزار 174 اسلامی بہنوں نے شرکت کی کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے کورسز کو بہت پسند کیا اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔