
دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 21 دسمبر 2021 ءکو ساؤتھ افریقہ میں ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
سے دینی کاموں کا فالو اپ کرتے ہوئے دینی
کاموں میں مضبوطی لانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد
بڑھانے کا ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ساوتھ افریقہ کے علاقے پیٹرمیزبرگ
میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی
اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت 15 دسمبر 2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم
میں بذریعہ انٹرنیٹ علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 22 دسمبر2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع پاک میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا گیا، اس کے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”جمعہ کی فضیلت “پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو
اپنی اصلاح کرنے کے متعلق نکات سمجھاتے ہوئے نیک
اعمال کا رسالہ پر کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 15 دسمبر 2021 ءبروزبدھ ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 12 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی
خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کاذہن دیا گیا ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2021 ءبروزمنگل ساؤتھ افریقہ کے علاقے
ویلکم میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ اجتماع پاک میں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز
اسلامی بہنوں کو مزید علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت
ہونے والے فرض علوم کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 16 دسمبر 2021 ءکو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ
دینی کاموں کی کارگردگی کا فالو پ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے
اور دوسرے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 17 دسمبر2021 ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم
وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماع
پاک میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا گیا اس کے بعد کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جمعہ کی
فضیلت “پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح
کرنے کے متعلق نکات سمجھائے گئے نیز اسلامی
بہنوں نے کورس کو خوب پسند کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

دعوت اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں میں
ایک دن کا کورس ”آئیے نماز درست کریں “ کا انعقاد ہوا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی
بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیا نیز نماز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا
موقع ملا ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام 25دسمبر 2021ءکو اجمیر ریجن کے اجمیر زون میں بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے سے متعلق اپڈیٹ مدنی پھول بتائے اور انہیں ہفتہ وار رسالہ کے مطالعہ کرنے کی ترغیب
دلائی ۔ مزید نیو ذمہ دار بنانےاور کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کا ہدف لیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 30 دسمبر2021ء بروز
جمعرات کو بذریعہ انٹرنیٹ چائنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ’’سب سے یکساں تعلقات رکھنے‘‘
کے موضوع پر مدنی پھول دیئے گئے نیز مقامی اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کو کرنے کے
حوالے سے کلام ہوا۔ مزید برج کمیونٹی کے
بچوں میں کورسز کروانے کے حوالے سے بات
ہوئی اور مقامی زبان سیکھنے کے سے متعلق ترغیب
بھی دلائی گئی۔