اجمیر ریجن اندور زون کی اندور کابینہ کے چندن
نگر ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت اجمیر ریجن اندور زون کی اندور
کابینہ کے چندن نگر ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں اندور کابینہ کے چندن
نگرر ڈویژن کی عوام اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس محفل میں ہفتہ وار رسالہ سنایا گیا نیز غیبت اور فضول باتوں سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی اور علم دین سیکھنے سکھانے کا بھی ذہن دیا۔
٭اسی طرح سور کابینہ کے شاہ ولایت ڈویژن میں محفل نعت کا
انعقاد ہواجس میں کفن دفن کابینہ ذمہ دار اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی
شرکت رہی۔
اس محفل پاک میں مبلغہ اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے مدنی پھول دیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک
کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔