دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  ہند اجمیر ریجن سوراشٹر زون ویراول ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا جس کے بعدکابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’موت کا تصوّر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کےبعد عملی تربیت ہوئی جس میں کفن ناپنے ،کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز میت کو غسل دینے کا طریقہ بھی سکھایا اور اسلامی بہنوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، ساتھ ہی عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا گیا نیز اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل بھی بتائے ۔