دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں بذریعہ انٹر نیٹ اصلاح اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ایصال ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور درودِ پاک پڑھ کر اپنے مرحومین کی ارواحوں کو ثواب پہنچانے کا ذہن دیا۔