دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت سوراشٹر زون کی جامنگر کابینہ کی ڈویژن راجکوٹ، سلایا، گونڈل میں ون ڈے سیشن بنام ”اپنی نماز درست کریں“ کورس کا انعقاد ہوا۔ کورس میں کم و بیش 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط، فرائض اور واجبات نیز مقیم و مسافر کی نماز کا فرق بتایا گیا۔ مزید کرسی پر نماز پڑھنے کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔

٭اسی طرح اندور زون کی رتلام کابینہ میں ایک دن پر مشتمل کورس ” آئیے اپنی نماز درست کریں“ ہوا جس میں تقریباً 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو نماز کے شرائط و فرائض ، واجبات نیز مسافر کی نماز کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

٭علاوہ ازیں اجمیر زون کے سانگانیر (sanganer) کابینہ اور مکرانا (makrana) کابینہ میں ایک دن کا” آیئے نماز سیکھیں “کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔