کوٹا کابینہ کے ڈویژن بجاج خانا ، کیتھون میں سنتوں
بھرےاجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیراہتمام 26دسمبر 2021 کو کوٹا کابینہ کے ڈویژن بجاج خانا کیتھون میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت کئی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں ’’فیضان مطالعہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال پر عمل
کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور آخرت کی تیاری
کرنے سمیت دیگر اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
٭ اسی طرح چندر گھاٹ ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد ہو اجس میں ذمہ دار سمیت 6 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دو گدڑِیوں والا“ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کیا اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭ دوسری جانب بھیلوارا کابینہ کے بھیلوارا ڈویژن اور ادیپور
کابینہ کے سروہی ڈویژن میں اصلاح اعمال
اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان شجرہ شریف‘‘ کے موضوع پر بیان کیا
جسے سُنْ کر اسلامی بہنوں نے شجرہ شریف
کے اوراد پڑھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
٭ دوسری طرف سرخیز کابینہ شاہ عالم کابینہ میں الگ الگ 6 ذیلی حلقوں میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں تقریباً 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
٭ ایک اور جانب بروڈا کابینہ کے ناگرواڑہ(Nagrwada) ، گوروہ (gorwa) ، کرجار (Karjar) ،تاندلجا (Tadalja) ڈویژنز میں اصلاح
اعمال اجتماعات منعقد ہوۓجن میں تقریباً 112 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے سنتوں
بھرے بیانات کئے اور نیک اعمال پر عمل کرنے، گناہوں سے بچنے نیزنیک بننے کا ذہن دیا۔