دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 24 ،25
دسمبر2021 کو بھروچ کابینہ کے غوث واڈ اور واگرا ڈویژن میں کفن دفن کا تربیتی
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے تعلق
سے مدنی پھول دیئے گئے اور غسل میت دینے اور
کفن پہنانےکا طریقہ کار سکھایا گیا نیز غسل میت دینے کے فضائل بھی بتائے گئے جس پر
اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے اور ٹیسٹ دینے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی طرح اجمیر زون اجمیر
کابینہ کے لونگیا(longia) ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نزع اور غسل میت دینے، کفن پہنانے کے
فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو غسل
میت دینے ، کفن پہنانےکا طریقہ بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کاذہن دیا ۔ اجتماع پاک کے آخر میں 12 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کی نیت بھی کی۔
٭دوسری جانب اجمیر زون کے اجمیر کابینہ اجمیر ڈویژن میں
اجتماعات ذکر ونعت برائے ایصال ثواب کا
انعقاد ہوا جن میں 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔