اُمت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک دینی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں ۔گزشتہ ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ” نام رکھنے کے بارے میں سوال جواب “پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں بروڈا زون میں کم وبیش’’2ہزار 552 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ ” نام رکھنے کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔